مظفرآباد(پرل نیوز) آزادکشمیر وزیر صحت ڈاکٹرنثارانصر ابدالی کے میڈیکل کالج مظفرآباد کے ہڑتالی ملازمین سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، میڈیکل کالج مظفرآباد کے ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی۔ وزیر صحت آزاد کشمیرڈاکٹرنثار انصر ابدالی نے پرنسپل آزادجموں وکشمیر میڈیکل کالج مظفرآبادپروفیسر ڈاکٹر ملازم حسین بخاری اور اپیکا کے صدر کبیر احمد شاہ سے ملاقات کی۔ وزیر صحت نے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر تحت قانون حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعدفوری بعد ملازمین نے ھڑتال کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر نثارانصر ابدالی کاکہنا تھا کہ حکومت آزادکشمیر عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے دن رات روبہ عمل ہے، ہڑتالی ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے ویژن کے مطابق لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔
0