آئی سی سی ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں 358 رنز کے ہدف میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکا نے 1.1 اوور میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 2 رنز بنا لیے ہیں۔ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شبمن گل اور ویرات کوہلی نے 189 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم گل 92 اور کوہلی 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول 21، سوریا کمار یادیو 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ شریاس ایر 46 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
0