0

راولاکوٹ ، گورنمنٹ پی جی سی لوکل ایکٹا انتخابات ، ڈاکٹر ظفر حسین ظفر بلامقابلہ صدر منتخب

راولاکوٹ (پرل نیوز) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ کے لوکل ایکٹا کے انتخابات ، پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین ظفر بلا مقابلہ صدر منتخب ، تفصیلات کے مطابق لوکل ایکٹاگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راولا کوٹ کے انتخابات کا شیڈول 8 نومبر کو جاری کیا گیا تھا جس کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 نومبر تھی جس میں برائے صدارت ظفر حسین ظفر ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو،برائے جنرل سیکر یٹری علی رضوان لیکچرار انگریزی اوربرائے سیکریٹری مالیات شفین اختر اسٹنٹ پروفیسر ریاضی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،تا ہم مقررہ تاریخ تک درج بالا امیدواران کے مقابلے میں کسی امید وار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کروائے۔ جمع شدہ کا غذات نامزدگی کسی بھی امیدوار نے واپس نہیں لیے۔ اس طرح برائے صدارت ظفر حسین ظفر ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو،برائے جنرل سیکر یٹری علی رضوان لیکچرار انگریزی اور برائے سیکر یٹری مالیات، شفین اختر اسٹنٹ پروفیسر ریاضی کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔ نئے منتخب ہونے والی باڈی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشنر نے جاری کر دیا۔ الیکشن کمشنر کے فرائض سابق صدر لوکل ایکٹا پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے سر انجام دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں