0

انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والی دنیا کشمیریوںکا حق خودارادیت کیلئے ساتھ دے، ڈاکٹر مشتاق

اسلام آباد(پرل نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹرمحمد مشتا ق خان سے تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب کی ملاقات مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشاق خان نے کہاکہ اورسیزکشمیریوںنے حقیقی طورپر مسئلہ کشمیرکا سفیر بن کر کردارادا کیا اور کررہے ہیں تارکین وطن عالمی سطح ُپر مسئلہ کشمیرکی بڑی طاقت ہیںلاکھوں تارکین وطن کشمیر نریندرمودی کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرچکے ہیں اور کررہے ہیں،تارکین وطن کی مسئلہ کشمیرکے حوالے کاوشیں قابل تحسین ہیں،تحریک کشمیربرطانیہ ،تحریک کشمیریورپ نے مسئلہ کشمیرکی درست سمت میں ترجمانی کی ہے،کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرارادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیںانسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والی دنیا کشمیریوںکاساتھ دے انھوںنے کہاکہ فلسطین پر قابض اسرائیل نے تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاکر فلسطینیوںکا قتل عام کررہاہے جس سے تیسری عالمگیر جنگ کاخطرہ پیدا ہوچکاہے،اسرائیل نے غزہ پر حملے کرکے ہزاروں فلسطینیوں کو شہیداور زخمی کردیاہے اور حملے مسلسل جاری ہیں،پوری دنیا کے امن پسند عوام فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کررہے ہیںمگر ظالم کو ٹس سے مس نہیںہورہی ہے ،ہندوستان اور اسرائیل عالمی امن کے لیے سب بڑا خطرہ ہیں،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے سفارتی سطح پر یورپ میں مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔انھوںنے کہاکہ تارکین وطن پوری یکسوئی کے ساتھ مسئلہ کشمیرکے حوالے سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں