راولاکو ٹ (پرل نیوز)ایلمنٹری بورڈ راولاکوٹ نے غریب بچوں سے پیسے بٹورنے کا نیا ڈھنگ شروع کر دیا، جماعت پنجم پرائیویٹ امیدوارکی امتحانی فیس 1900 روپے کر دی، یہی کلاس 5thکا امتحان پرائیویٹ سکول پرنٹنگ فیس 100 روپے فیس میں لیتے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر گورنمنٹ ایلیمنٹری بورڈ سے فیس کے ظالمانہ اقدام پر نوٹس لیں گورنمنٹ سکولز میں انتہائی غریب لوگ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور جو گورنمنٹ سکولز کی فیس نہیں دے سکتے وہ پرائیویٹ طور شامل امتحان ہوتے ہیں لیکن راولاکوٹ ایلیمنٹری بورڈ نے 1900 فیس کلاس پنجم کا فیس شیڈول جاری کر کہ غریب کے بچے سے تعلیم چھین لینے کا اور ضلع پونچھ کو تعلیمی میدان میں ریورس گیئر لگانے کا منصوبہ بنا لیا ہے جو تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے گورنمنٹ سکولز میں پڑھنے والے بچے اب لگتا ہے تعلیم سے پر مجبور ہو جائیں گے میری چیف جسٹس آذاد کشمیر سے بھی اپیل ہے کہ کلاس 5thکی بے جا فیس 1900 روپے پر از خود نوٹس لیں اور غریب کی دہلیز پر بھی تعلیم کو پہنچانے میں مدد کریں ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رہنما سید وحید گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ سکولز جن کو غریب تک تعلیم پہنچانے کو مسیحا سمجھا جاتا تھا انھوں نے بھی غریب سے تعلیم چھن جانے کے کو ترجیح دینی شروع کر دی۔
0