مظفرآباد(پرل نیوز) آزادکشمیر کابینہ میں مزید توسیع کردی ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی دو خواتین ممبران اسمبلی پروفیسر محترمہ تقدیس گیلانی اور محترمہ امتیاز نسیم کو وزیرحکومت مقرر کردیا۔ محکمہ سروسز کی کابینہ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر نے عبوری آئین 1974کے آرٹیکل 14ذیلی دفعہ1کے تحت اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے دو مزید ممبران اسمبلی کو وزیرحکومت بنانے کی منظوری دی گئی ہے تاہم ان دو وزراء کو قلمدان بعد میں سونپے جائیں گے۔ مزید دو وزراء کی تقرری کے بعد آزادکشمیر کے کل وزراء کی تعداد 31ہوگئی ہے۔جودو مشیران حکومت دو معاونین خصوسی اور ایک چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدراامد کمیشن کو ملا کر آزادکشمیر کے اتحادی حکومت کے کل ممبران اسمبلی کی تعداد 38ہوچکی ہے جس میں وزیراعظم آزادکشمیر اور سپیکر چوہدری لطیف اکبر شامل ہیں۔ قابل زکر امر یہ ہے کہ پاکستان کے8 لاکھ 81 ہزار مربع کلو میٹر علاقے کی آبادی 23 کروڑ ہے جبکہ 13ہزار مربع کلو میٹر آزاد کشمیر کی آبادی 40 لاکھ کے قریب ہے۔ اس وقت پاکستان میں 16 نگراں وفاقی وزرا کام کررہے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں اس وقت کل وزراء کی تعداد 31ہوگئی ہے۔اس طرح آزاد کشمیر کے ایک لاکھ30 ہزار افراد پر ایک وزیر ہے
0