0

اولیاء کرام کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرنے کی اشدضرورت ہے، لطیف اکبر

تتہ پانی (پرل نیوز ) دربارعالیہ فیض آباد ریہاں شریف میں جگر گوشہ والئی کشمیر حضرت قبلہ باجی میاں محمد قاسم خضری قادریؒکے تیسرے سالانہ ختم پاک عرس مبارک کی تقریب کا زیر صدارت سجادہ نشین دربارعالیہ ہذا صاحبزادہ باجی میاں غلام جنیدخضری قادری اہتمام کیاگیا، جس میں سپیکرآزادکشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، وزراء حکومت ظفر اقبال ملک، چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی، سید بازل علی نقوی ،سجادہ نشین دربارعالیہ بنڈہور شریف تتہ پانی صاحبزادہ پیرسید اکرام حسین شاہ بخاری، سجادہ نشین دربارعالیہ پنجال شریف ساردہ کوٹلی صاحبزادہ پیر سید افتخار حسین شاہ بخاری، سابق اُمیدواراسمبلی بیرسٹرولیدانقلابی ،مولانا عبدالرزاق چشتی ، سیکرٹری جنرل پریس کلب تتہ پانی ملک فاروق تبسم سمیت دیگر مذہبی ،سیاسی وسماجی شخصیات اور عقیدت مندوں وزائرین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی،معروف نعت خوانوں حافظ ارشد اقبال ایڈووکیٹ،وقار احمد سلطانی اور دیگر نے خوبصورت انداز میں کلام پیش کرکے ایک سماں باندھ دیا، اس روحانی تقریب سے سپیکرآزادکشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، وزراء حکومت ظفر اقبال ملک، چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی، سید بازل علی نقوی ،مفتی محمود تبسم آف راولپنڈی اور دیگر نے خطاب کیااور شان اولیاء پر روشنی ڈالی ، سپیکرآزادکشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، وزراء حکومت ظفر اقبال ملک، چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی، سید بازل علی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اولیاء کرام نے ہمیشہ اسلام کے اُصولوں کے عین مطابق زندگیاں گزارنے،پیارومحبت اوربھائی چارے کا پیغام دیاہے ، انکی زندگیوں کے ُسنہری اُصولوں پر عمل پیراہوکر جہانوں میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، اولیاء کرام کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرنے کی اشدضرورت ہے،حضرت قبلہ باجی میاں محمد قاسم خضری قادریؒ ایک عظیم شخصیت تھے، آپؒ عاجزی وانکساری اور خلوص کا پیکر تھے ،آپؒ کی زندگی ہمارے لئے ایک بڑی مثال ہے،سجادہ نشین دربارعالیہ ہذا صاحبزادہ باجی میاں غلام جنیدخضری قادری نے اپنے خطاب میں تمام معززمہمانوں اور شرکاء کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ دربارعالیہ فیض آبادریہاں شریف سے دین اسلام اور مخلوق خدا کی خدمت کاسلسلہ جاری ہے اور انشاء اللہ قیامت کی صبح تک یہ سلسلہ جاری رہے گا،آخر پر سجادہ نشین دربارعالیہ ہذا صاحبزادہ باجی میاں غلام جنیدخضری قادری اختتامی دُعا فرمائی جس میں برگزیدہ ہستیوں کے درجات کی بلندی ،ملک پاکستان وآزادکشمیر کی سلامتی، کشمیروفلسطین اور دیگر محکوم کی آزادی ،امت مسلمہ کے اتحاد واتفاق،مسائل کے حل کیلئے خصوصی دعا کی گئی، بعد ازدُعا لنگر تقسیم کیاگیا،سالانہ ختم پاک عرس مبارک کے جملہ انتظامات صاحبزادہ میاں ظفر الحق خضری قادری، صاحبزادہ میاں نثار قاسم خضری قادری کی زیر نگرانی کیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں