0

راولاکوٹ، فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہزاروں بچوں اور بچیوں کا تاریخ ساز غزہ مارچ

راولاکوٹ (پرل نیوز) ضلعی انتظامیہ راولاکوٹ کے زیر نگرانی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بچوں اور بچیوں کا تاریخ ساز غرہ مارج پونچھ ہوا ۔ جس میں ہزارروں کی تعددا میں بچوں وبچیوں نے جوش خروش سے شرکت کی ۔ مارچ کا آغار کیپٹن حسین خان شہید گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالچ راولاکوٹ سے ہوا اور اختتام خان اشرف خان سپورٹس کمیلیکس راولاکوٹ میں جلسے میں تبدیل ہو گیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی نے کہاکہ ہم فلسطینیوں کیلئے فلسطین کے ان بچوں کے لئے یہاں جمع ہوئے جنہیں اسرائیل نے عماتیں تباہ کرکے ملبے کے ڈھیروں کے نیچے دبادیا ہے یہ غازی ملت سردارمحمد ابراہیم خان کا علاقہ ہے جس کے مکینوں نے آج یہاں جمع ہو کر یہ ثابت کیا کہ یہ دلیراور غیور لوگ اسرائیلی مظالم کے خلاف ہیں اس خطے میں 1947،1965،1971،1989کے بعد شہید ہونے والے بہادروں کے مزاراتہیں اور ہمیں ان پر مخر ہے آزادکشمیر کے عوام نے آج یہ ثابت کردریا ہے کہ اگر ان کے پلیٹ فارم مہیا کیا جائے تو وہ دلیری اور بہادری سے اس کا استعمال کرتے ہیں ہزاروں افرادر پر مشتمل اس مارچ کو میاب بنانے میں اساتذہ کا مثالی کردار ہے ۔ ہم اسرائیل کے مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں چلسے میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس ایس پی پونچھ شوکت علی خاور ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ راولاکوٹ سردار عمرفاروق ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ( زنانہ ) سیدہ شہناز اختر کردیزی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ( مردانہ ) پونچھ راولاکوٹ ایاز بابر ضلع مفتی پونچھ راولاکوٹ ڈسٹرکٹ فائر آفیسر پونچھ زاہد محمود ، ایاز بذمی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ( مردانہ ) سردار اشتیاق ، ڈی ایس پی سٹی سردار اعجاز خان ، ڈپٹی ایس پی امجد ، اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ سردار مشتاق خان ، محکمہ برقیات ، محکمہ تعلیم محکمہ مال ، محکمہ قانون اور سول ڈیفنس کے آفیسران وملارمین کی کثیر تعداد موجود تھی جلسے میں نجی و تعلیمی اداروں کے سربراہان صدر معلمین پرنسیپلز ، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہزاروں کی تعداد میں طالبعلم و ساتذہ راولاکوٹ بھر سے اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اور فلسطینیوں کے حق مریں نعرے لگاتے ہوئے کیٹین حسین خان شہید گورنمنٹ پوسٹ کریجویٹ کالج راولاکوٹ اور وہاں سے خان اشرف خان سپورٹس کیملیکس راولاکوٹ میں پہنچے انھوں نے فلسطین اور آزادکشمیر کے حھنڈے اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف بینر ز اٹھا رکھے تھے جلسے کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول پیش کی گئی طالبعلموں نے ترانے اردو اور انگریزی اور عربی زبانوں مںی فلسطینیوں کے حق میں تقاریر کیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کر رہا ہے اور معصوم بچوں کو بھی قتل کر رہا ہے جوناقابل برداشت ہے فلسطینی جان لیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے انہوں نے اپنی شحاعت و بہادری سے تاریخ رقم کردی ہے مقررین نے اسرائیل کا معاشی اور بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی اور دنیا سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کراوائے جلسے کے اختتام پر سپورٹس کیملیکس اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں فلک شگاف نعروں سے گونچ اٹھا پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی ، فلسطینیوں اور کشمیریوں کے صبر و استقامت اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں