0

سول سیکرٹریٹ عارضی ملازمین کی عدم مستقلی کیخلاف کام چھوڑ ہڑتال جاری

مظفرآباد ( پرل نیوز) سول سیکرٹریٹ عارضی ملازمین مستقل نہ ہونے کے خلاف سیکرٹریٹ ایمپلائز کا احتجاجی مظاہرہ۔ملازمین کام چھوڑ کر دفتروں سے باہر آگئے،عارضی ملازمین کی مستقلی کے لیے نعرہ بازی،سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن سول سیکرٹریٹ عارضی ملازمین کی مستقلی کے مطالبہ کی حمایت میں میدان میں آگئی۔احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے صدر سیکرٹریٹ ایمپلائز ایوسی ایشن محمد شریف اعوان نے کہا کہ عارضی ملازمین کے بارے میں حکومت آزاد کشمیر کا دوہرا معیار،پسند و نا پسند کی بنیاد پر تعصب کے تحت عارضی ملازمین سول سیکرٹریٹ کو فارغ کیا گیا تو ریاست گیر سخت ترین احتجاجی تحریک چلائیں گے۔02ماہ سے عارضی ملازمین کو تنخواؤں کی ادائیگی نہیں کی گئی ملازمین کے بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں ، عارضی ملازمین کے مطالبات پورے ہونے تک مکمل حمایت کی یقین دہانی کرتے اس حوالہ سے ایمپلائز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس 27نومبر 2023بروز سموار کو طلب کر لیا ۔اجلاس میں ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین اور ممبران شریک ہونگے۔سخت ترین احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں کسی بھی صورت 05،10،15،20سالوں سے تعینات عارضی ملازمین کو ملازمت سے فارغ نہیں ہونے دینگے، ہم گزشتہ حکومت میں انسانی ہمدردی اور ہارڈ شپ کی بنا پروزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کے سفارشات جوکابینہ سے متفقہ طور پر منظو نہیں ہوئیں اور اب مسودہ محکمہ قانون سے ویٹ ہو کر محکمہ سروسز میں زیر کار ہے کو قانون ساز اسمبلی سے فی الفور پاس کرکے قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہیںاس قانون سازی سے عارضی ملازمین کا عرصہ دراز سے درینہ مطالبہ پورا ہو جانے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں خاندانوں کے چولہے بجھنے سے بچ جائیں گے۔سیکرٹریٹ ملازمین کے دیگر مطالبات ،سیکرٹریٹ الاؤنس،بروقت سلیکشن بورڈ کا انعقاد،ملازمین کی قائمقام بنیادوں پر ترقیابی نہ ہونے کی وجہ سے نظام مفلوج ہو چکا ہے ان ملازمین خاموش نہیں رہ سکتے اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر،وزراء حکومت ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فوری نوٹس لیں۔صدر ایمپلائز ایوسی ایشن نے جملہ ملازمین سول سیکرٹریٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے جائز مطالبات جو 9ماہ سے التواء کا شکا ر ہیں ان کے حل کے لیے کمر بستہ ہوجائیں،جب تک اسمبلی سیکرٹریٹ کے عارضی ملازمین کی مستقلی و دیگر مطالبات کا نوٹیفکیشن نہیں ہو جاتا اس وقت تک ملازمین اپنے جائز حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں