0

ہائی کورٹ کے ججز کا ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ کا دورہ،قیدیوں سے ملاقات

راولاکوٹ(پرل نیوز) ہائی کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کے معزز ججزجسٹس لیاقت شاہین اور جسٹس چوہدری خالد رشید نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈسٹرکٹ جیل پونچھ راولاکوٹ کو نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے تک کرائے کی عمارت لے کر اس میں منتقل کیا جائے وہ ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیشن جج پونچھ راجہ شمریز خان،ڈپٹی رجسٹرار ہائی کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر راجہ عابد،ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی،ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات سعد اللہ خان بھٹی، پولیس آفسران و جیل انتظامیہ کے افسران و ملازمین موجود تھے۔معزز جج صاحبان نے ڈپٹی رجسٹرار ہائی کورٹ،ڈپٹی کمشنر پونچھ، ایس ایس پی پونچھ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کے بیرکوں اور اور عمارت کا تفصیلی مائنہ کیا انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے ان کے کھانے اور حوراک کا معیار چک کیا اور جیل انتظامیہ سے بریفنگ لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں