چناری(پرل نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی مجلس عاملہ کے ممبر مرزا آصف مغل کی کال پر مسلم لیگی کارکنان کاسرینگر،مظفرآباد روڈ احتجاجا بلاک کر کے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا پتلہ نذر آتش کرتے ہوئے انوار الحق کے خلاف سخت ترین اور راجہ فاروق حیدر خان کے حق میں نعرہ بازی ،ہٹیاں بالا کی فضا انوارالحق مخالف اور فاروق حیدر خان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے سامنے مسلم لیگ ن جہلم ویلی کے کارکنان نے مرزا آصف علی،چیئرمین میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا سجاول خان،سابق امیدوار اسمبلی لیاقت علی اعوان،محمد اسلم کاظمی،سردار سعید ظفر عباسی،محسن فیاض ایڈووکیٹ،راجہ منیب چکاروی،راجہ قاصد،راجہ منصور احمد خان، راجہ راشد محمود،راجہ مصیب اکرم،ٹھیکیدار تنویر خان،ممبر لوکل کونسل لیاقت حسین اعوان،راجہ ارشد منیر،راجہ وحید حسرت،چوہدری غلام مرتضی گورسی،خان محمد خان اعوان،راشد چکاروی،راجہ ریاض،راجہ وسیم،راجہ مشتاق،راجہ ظہیب حسین خان،راجہ نثار علی خان ترک،شیخ صادقین اور دیگر کی قیادت میں مسلم لیگ ن ضلع جہلم ویلی کے کارکنان کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی مسلم لیگی کارکنان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے سامنے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف سرینگر مظفرآباد روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے احتجاجا بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا،چوہدری انوارالحق کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے انکا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا،احتجاجی مظاہرے اور وزیر اعظم کا پتلہ نذر آتش کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرزا آصف علی مغل، سیدمحمد اسلم کاظمی، راجہ منیب چکاروی،راجہ قاصد، راجہ منصور احمد خان، راجہ راشد محمود، لیاقت علی اعوان و دیگر نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف جو گھٹیا اور نازبیا زبان کا استعمال کیا ہے اس کا ری ایکشن اسی طرح دیا جا سکتا ہے آج صرف پتلہ نذر آتش کیا ہے اگر وزیر اعظم نے معافی نہ مانگی تو اس سے خطرناک اقدام کریں گے۔
0