راولاکوٹ(پرل ویب)سابق صدر ریاست و وزیر اعظم آزاد کشمیر ،ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، صحت مند معاشرے کے قیام میں کھیلوں کا بنیادی کردار ہوتا ہے، ہم نے ہمیشہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی ہر سطح پر بھرپور اقدامات کیے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سیکنڈری سکول کھائی گلہ گروانڈ کے توسیع منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا ، اس توسیع منصوبہ 2.88ملین روپے لاگت آئے گی ،اس موقع پر پرنسپل ادارہ ہذا کی جانب سے سابق صدر و ممبر قانون ساز اسمبلی کو تفصیلی بریفینگ دی ، سابق صدر ریاست کو مزید کہناتھا کہ ہم دیہی علاقوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، عوام کو کھیلوں کیساتھ ساتھ صحت تعلیم ،رسل و رسائل جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر مہیاکر یں گئے، انہوں نے کہا کہ عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،حلقہ کے اندر سڑکوں سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گئے، ان کے حقوق ان کی دہلیز پر مہیا کیے جا ئیں گئے،انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کیساتھ ساتھ بہتر تعلیم کے حصول کے لیے بھی طلبہ ووالدین اپنا بھرپور کردار ادا کریں ، کوئی بھی معاشرہ بغیر تعلیم کے کسی صورت ترقی نہیں کر سکتا ،تعلیم کا حصول کیساتھ ہی قومیں ترقی کرتی ہیں .
0