مظفرآباد (صباح نیوز)آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ ریاستی تشخص قومی وقار عوامی حقوق کا تحفظ پسماندہ علاقوں کی تعمیر وترقی صحت تعلیم روزگار کی فراہمی پیپلز پارٹی کے منشور کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ہمیں مل کر باہمی مشاورت اعتماد سازی سے انتخابی رنجشیں پس پشت ڈال کر نظریاتی فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کا جائز حق تسلیم کرنا ہے اتحادی حکومت کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق بہتر انداز سے طرز حکمرانی کو فروغ دینے کیلئے اصلاحات کا نفاذ کرنے میں مسلسل محنت کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوئٹہ،کوٹلی سے واپسی کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپنے آفس چمبر میں وزرائے کرام ممبرانِ اسمبلی سے ملاقاتوں میں بات چیت اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ تمام حلقوں میں اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیکر یکساں فنڈز کی فراہمی سے عوام کی بنیادی ضروریات زندگی پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہماری خلوص نیت سے کوشش ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارلحق کو بھرپور سیاسی عوامی انتظامی سطح پر توانا کیا جائے تاکہ وہ قومی ریاستی امور کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ کوئٹہ کے عظیم الشان اجتماع میں پارٹی قیادت چئیرمن بلاول بھٹو زرداری سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے میری صورت میں کشمیریوں کی نمائندگی دیکر ثابت کر دیا ہے کہ وہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید کی کشمیری عوام سے عقیدت کو یاد رکھتے ہیں نظریاتی کارکنوں میں جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے سیاسی مخالفین بھی معترف ہیں کہ پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت اپنے وفادار پیروکارں کی عزت و تکریم کو ہر فورم پر مقدم رکھتی ہے۔
0