0

خوشحال جمہوری پاکستان اہل کشمیر کی آزادی ولا زوال قربانیوں کا ضامن ہے، لطیف اکبر

مظفرآباد(پرل نیوز) آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پاکستان کے عام انتخابات میں کی شفافیت غیر جانبداری سے قائم ہونے والی ساکھ آنے والی نسلوں کے تابناک مستقبل اور تعمیر وترقی آئین قانون کی بالادستی جمہوریت کے استحکام کی مظبوط بنیاد اور قومی وقار کی ضمانت ثابت ہوں گے ملک کی تمام سیاسی قوتوں کے درمیان باہمی روابط قومی مسائل پر اتفاق رائے کیلئے الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق جاری کرے تمام جمہوری قوتیں اپنی انتخابی مہم کی ترجیحات اور منشور میں ترجیح اول کے طور پر شامل رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے تمام اضلاع اور کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کر رہے تھے سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ خوشحال جمہوری مظبوط پاکستان اہل کشمیر کی آزادی اور لا زوال قربانیوں کا ضامن ہے کشمیری عوام سبز ہلالی پرچم میں بعد از شھادت مدفون کرنے کی وصیت کرتے ہیں جو اسلامی نظریاتی وابستگی اور عقیدت کی منفرد مثالیں ہیں انھوں نے کہا کہ مختلف الخیال سیاسی جماعتوں اور انکے قائدین کے درمیان کشیدگی اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے وزیراعظم چوہدری انوارلحق اور سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے درمیان غلط فہمیاں دور کر دی جائیں گی انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں رواداری وضع داری شائستگی جیو اور جینے دو کا کلچر ہے جسکو کسی صورت نقصانات سے بچانے کیلئے اجتماعی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے چوہدری لطیف اکبر نے کہا پیپلزپارٹی پارٹی کی قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد ہمیشہ کیا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سیاسی آمور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور پارٹی اور پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیکر فیصلے کرتے ہیں وزیراعظم چوہدری انوارلحق کی ہر فورم پر بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں