0

سابق فوجیوں کو ادویات کے حصول میں آسانی کیلئے اقدامات، رجسٹریشن کی ہدایت

مظفرآباد(صباح نیوز) پاک فوج کا آزاد کشمیر کے غازیوں اور شہدا کے لواحقین کے لیے منفرد اقدام۔ پاک فوج ہمیشہ اپنے غازیوں اور شہدا کے لواحقین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے لیے بہترین خدمات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتی۔ اسی ضمن میں پاک فوج نے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ فوجیوں کی سہولت کے لئے طبی خدمات میں مزید بہتری اور آسانی لانے کا فیصلہ کیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ایسے سابق فوجی اہلکاران، جن کو مستقل بیماری کے باعث باقاعدگی سے ادویات کے حصول کی خاطر دور دراز فوجی ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے ان کی ادویات گھر کی دہلیز تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ مستقل بیماری کے باعث ادویات لینے والے سابق فوجی اہلکاران 31 دسمبر تک قریبی میڈیکل بٹالین، مقامی یونٹ یا سی ایم ایچ میں اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کروایں تاکہ یکم جنوری 2024 سے ایسے مریضوں کی ادویات کی فراہمی کو قریب ترین جگہ پر ممکن بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں