0

راولاکوٹ ،تجاوزات کی بھرمار ،بلڈنگ کوڈ کے مغائر تعمیرات ،تجارت معمول

راولاکوٹ(پرل نیوز) راولاکوٹ میں بلڈنگ کوڈ کے مغائر تعمیرات سرعام سڑکوںکے کنارے کی جارہی ہیں جس سے شہر کا حجم بری طرح سکڑ گیا ہے ،بغیر روک ٹوک ،خوف کے تعمیرات کئی منزلہ پلازے ،اورسڑک سے چند فرلانگ کے فاصلے پر تعمیرات سے نہ صرف شہر کا حسن پامال ہورہا ہے بلکہ کسی بھی سانحہ کی صورت میں انسانی زندگیوں کو خطرات لاحْق ہیں ،اس کے علاوہ نالیوں پر تاجران نے قبضہ جمار کھا ہے انسپکٹر تجاوزات کی ملی بھگت سے شہر میں کاروبار دکانوںکے بجائے نالیوں میں ترجیحی بنیادوں پر کیا جارہا ہے ،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں