حکومت سے ایڈہاک ملازمین سے مذاکرات کامیاب،وزیر قانون کی جانب سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی اور 19 دسمبر تک وقت طلب،ایڈہاک ملازمین نے احتجاج موخر کر دیا،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آذاد کشمیر کے نمائندے وزیر قانون میاں عبدالوحید کے ایڈہاک ملازمین سے مذکرات کامیاب ہو گئے۔حکومت نے ایڈہاک ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 19 دسمبر تک کا وقت طلب کیا اور مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر مرکزی کور کمیٹی ایڈہاک ملازمین کے نمائندوں نے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ بھی ایک مرتبہ پھر حکومت کو پیش کیا،اور احتجاج کی کال عارضی طور پر موخر کر دی،ضلعی انتظامیہ کی مدبرانہ حکمت عملی نے بپھرے ہوئے ملازمین کے غم و غصہ کو ٹھنڈا کر کے شہر اقتدار کو افراتفری سے بھی بچا لیا کور کمیٹی کی کال پر کشمیر بھر کے ایڈہاک ملازمین نے 12 دسمبر کو اسمبلی اجلاس کے موقع پر اسمبلی کے گیٹ پر احتجاج کی کال دے رکھی تھی اور 11 دسمبر کو بھمبر سے نیلم تک کے ایڈہاک ملازمین کی ایک بہت بڑی تعداد مظفرآباد پہنچ گئی تھی انتظامیہ نے معاملہ کی حساسیت کے پیش نظر بالا اتھارٹی سے رابطہ کرتے ہوئے مسائل کو مذکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کامیاب کوشش کی وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے حکومت کی نمائندگی وزیر قانون میاں عبدالوحید نے کی اور ایڈہاک ملازمین کی طرف سے کور کمیٹی کے نمائندگان راجہ اطہر علی خان،سردار سکندر وسیم، یاسر عرفات،ناصر سعید عباسی و دیگر نے کی،مذاکرات میں طے پایا کہ ایڈہاک ملازمین کے مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کرتے ہوئے پہلی فرصت میں 20 دسمبر تک تنخواہوں کی ادائیگی کا پراسسز کر دیا جائے گا اور بعد ازاں فوری طور پر ایڈہاک ملازمین کی کنفرمیشن کے لئے مسودہ قانون کو زیر غور لاتے ہوئے قانون سازی کی جائے گی ۔
0