0

راولاکوٹ، جے کے پی پی کی طلبہ و یوتھ تنظیم کے زیر اہتمام فلسطین و کشمیر کے حق میں ریلی

راولاکوٹ (پرل نیوز) جموں کشمیر پی ایس او اور جے کے پی وائی سی ضلع پونچھ کے زیراہتمام ڈگری کالج راولاکوٹ کے گراؤنڈ سے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ریلی کا انعقاد نکالی گئی۔ریلی کی قیادت سابق امیدوار اسمبلی حلقہ 5 سردار اسد ابراہیم خان، میئر راولاکوٹ سردار عبدالنعیم خان سنیئر نائب صدر پی وائی سی عبید ارشد و دیگر نے کی ریلی کے اختتام پر نئے شامل ہونے والے نوجوانوں اور طلبہ کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں استقبالیہ دیا گیا استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار اسمبلی حلقہ 5 سردار اسد ابراہیم خان و دیگر مقررین نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں چلنے والی تمام أزادی کی تحریکوں کی حمائت کرتے ہیں ہمارے اباواجداد نے قربانیاں دے کر یہ خطہ أزاد کروایا تھا اور ریاست جموں کشمیر کی مکمل أزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے فلسطین میں اسرائیل کی ننگی جاریت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کے نئے شامل ہونے والے نوجوانوں کو خوش أمدید کہتے ہوئے کہا کے أپ نے درست فیصلہ کرتے ہوئے اس جماعت کا انتخاب کیا جو تاریخ و تحریک کی وارث ہے اور رہے گی جے کے پی پی تمام برادریوں کا گلدستہ ہے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان اور سردار خالد ابراہیم خان نے ہمیشہ اصول و رواداری کا درس دیا ان کے ویژن کو لے کر چلیں گے مقررین نے کہا کے غزہ میں اسرائیلی جارحیت بھیانک، غرور، تکبراور ظلم و زیادتی کی آئینہ دار ہے شہدائے فلسطین کے خون کی برکت سے دنیا بھر کے مظلوم عوام بیدار ہوئے ہیں اور انہوں نے دوست اور دشمن کے فرق کو سمجھ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بدترین فیصلہ ہے جسے ریاست کے شہری مسترد کرتے ہیں، آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو قبول نہیں کریں گے۔ آزاد کشمیر کے عوام تحریک آزادی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی عدلیہ نے ایک غلط فیصلہ دے کر جموں کشمیر کے عوام کی مشکلات کو بڑھا دیا ہے۔ سابق امیدوار اسمبلی حلقہ 5 سردار اسد ابراہیم خان نئے شامل ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا استقبالیہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق امیدوار اسمبلی سردار اسد ابراہیم خان تھے صدارت سینیئر نائب صدر جے کے پی وائی سی عبید ارشد خان نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سحروش رخسار نے انجام دیے۔تلاوت کلامِ پاک سردار ولید نے کی استقبالیہ سے کونسلر و ترجمان میونسپل کارپوریشن سردار شاہد خورشید, سابق صدر جے کے پی پی ضلع پونچھ محمود صابر, رہنما جے کے پی ایس او نعمان نذر, حماد یوسف ایڈووکیٹ, ڈسٹرکٹ کونسلر نمبردار سردار محمد نزید خان, سابق سٹی صدر خالد محمود, منان سرور چیئرمین جے کے پی وائی سی یوتھ کونسلر راولاکوٹ سردار رضوان خادم, چیئرمین پی ایس او وصی طاہر, سردار ندیم عارف و دیگر نے خطاب کیا۔ سردار اسد ابراہیم خان نے مزید کہا کہ نوجوان جماعت کومنظم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے عوامی حقوق اور طلبہ حقوق کی جنگ لڑیں گے. سردار خالد ابراہیم خان نے۔نوجوانوں کے حقوق کی خاطر اسمبلی نشست چھوڑ دی تھی۔ جے کے پی پی خالد ابراہیم خان کے نظریات کو ہر نوجوان تک پہنچائے گی۔ پروگرام کے آخر میں مہتاب خان نے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں