مظفرآباد(پرل نیوز)وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کا طالبہ پر تشدد کرنیوالی معلمہ کے خلاف فوری ایکشن،گزشتہ ہفتے گرلز مڈل سکول رجوعہ ضلع میرپور جماعت اول کی طالبہ حراء پر تشدد کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر پر محکمہ تعلیم سکولز کا وزیر تعلیم کے دبنگ احکامات پر فوری نوٹس، حکومتی احکامات کی روشنی میں طالبات پر تشدد کرنے والی ایڈھاک سینئر و صدر معلمہ طاہرہ بی بی کو ایڈھاک ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔معلمہ کے حوالے سے قبل ازیں گرلز مڈل سکول رجوعہ کی جماعت سوئم کی طالبہ حمیرا پر بھی تشدد کی شکایت موصول ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پرمیڈیا پر گرلز مڈل سکول رجوعہ ضلع میرپور جماعت اول کی طالبہ پر تشدد کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر پر محکمہ کی جانب سے فوری نوٹس لیا گیا، معلمہ مذکوریہ کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے پرنٹ و سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوئی کہ گرلز مڈل سکول رجوعہ ضلع میرپور کی جماعت اول کی طالبہ حراء پر طاہرہ بی بی ایڈھاک سینئر معلمہ کی جانب سے بدترین تشدد کیا گیا ہے۔ جس پر حکومتی ہدایات کی روشنی میں فوری نوٹس لیا گیا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں ضلع میرپور کو خود ادارہ کا دورہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں میرپور نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں میرپور کے ہمراہ ادارہ کا خود دورہ کر کے موقع ملاحظہ کیا اور تمام فریقین کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد رپورٹ ارسال کی کہ معلمہ طاہرہ بی بی جو کہ ایڈھاک سینئر معلمہ ہیں اور مڈل سکول میں بطور صدر معلمہ تعینات ہیں طالبہ پر تشدد کرنے کی مرتکب پائی گئی ہیں اور اس سے قبل بھی مئی 2023 میں بھی ادارے کی کلاس سوئم کی طالبہ حمیرا پر بھی تشدد کر چکی ہیں اور عوام علاقہ نے بھی معلمہ مذکوریہ کو ادارہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے متذکرہ رپورٹ کی روشنی میں وزیر تعلیم سکولز سردار دیوان علی خان چغتائی نے معلمہ مذکوریہ کو فوری طور پر ملازمت سے فارغ کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے طاہرہ بی بی ایڈھاک سینئر معلمہ/ صدر معلمہ گرلز مڈل سکول رجوعہ ضلع میرپور کو زیر نوٹیفکیشن نمبر 52-33342 مورخہ 19 دسمبر 2023 متذکرہ طالبات پر تشدد کرنے اور جاری شدہ قواعد و ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کی پاداش میں ایڈھاک ملازمت سے فوری طور پر فارغ کیے جانے کی منظوری صادر کر دی۔ حکومتی احکامات پر سیکرٹریٹ تعلیم سکولز سے معلمہ مذکوریہ کی فراغت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔جس پر سیاسی سماجی مذہبی تجارتی عوامی علمی ادبی حلقوں اور سول سوسائٹی نے وزیر تعلیم دئوان علی خان چغتائی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسن پیش کرتے ہوء دیگر تعلیمی اداروں خاص کر پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں زہنی امراض اور خودنمائی کا شکار مرد و زن اساتذہ کا میڈیکل فٹنفس سرٹیفکیٹ ان کے کاغذات سے منسلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
0