راولاکوٹ(پرل نیوز)چوکی پولیس ڈونگہ کی کارروائی ،احسان سکنہ تتری نوٹ سے چر س 220 گرام برآمد کرتے ہوئے گرفتار کر کے بند حوالات کر دیا۔عوام نے پولیس کارروائی پر ایک طرف اظہار مسرت کیا دوسری طرف اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ سخت چیکنگ کے باوجود کدھر سے اتنے لوگ چرس ،شراب لیکر آزادکشمیر کا رخ کرتے ہیں اور نوجوان نسل تباہ وبرباد ہورہی ہے،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائے ورنہ احتجاج کیا جائے گا ۔
0