0

اسلام کی شیردل خواتین نے ہندوستان ،اسرائیل کو قابض افواج کو شکست دی، ڈاکٹر مشتاق

جہلم ویلی ،سراں ( پ ر)جما عت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو آزاد خطے کی بے سہارا اور غریب بیوہ خواتین کی کفالت کااہتمام کررہی ہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر خواتین کے لیے الگ روزگار کے مواقعے اور الگ سکولز ،کالجز اور جامعات قائم کرے ،جماعت ا سلامی اور اس کی تنظمیں اور ادارے 15ہزار یتیم بچوں کی مفت تعلیم اور کفالت کااہتمام کررہی ہے،جماعت اسلامی صحت تعلیم اور خدمت کے میدان میں کارہائے نمایاں سرانجام دے رہی ہے ،عوام جماعت اسلامی اعتماد کریں تو جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ کے دیے ہوئے نظام عدل کو قائم کرے گی،خواتین کو وہ سارے حقوق دے گی جو اسلام خواتین کو دیتاہے، اسلام کی شیردل خواتین نے ہندوستان او راسرائیل کو قابض افواج کو شکست دے دی ہے ان خیالات کااظہار انھوںنے حلقہ خواتین جہلم ویلی سراںمیں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سینکڑوں خواتین نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے جماعت اسلامی کی ممبر شپ اختیارکرنے والی خواتین حلف لیا،خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہا کہ آزاد خطے پر 76برسوںسے مسلط ظلم کے نظام کوختم کریںگے خواتین اپنے اپنے دائروں کے اندر رہتے ہوئے اس استحصالی نظام کے خاتمے کے لیے کرداراداکریں، خواتین آبادی کا نصف سے زیادہ ہیں ان کو شامل کیے بغیر آزاد خطہ ترقی میں آگے نہیں جاسکتا،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر خواتین کے لیے الگ روزگار کے مواقعے اور الگ سکولز ،کالجز اور جامعات قائم کرے گی،انھوںنے کہا جماعت اسلامی حلقہ خواتین پورے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان می خواتین کنونشن کرے گی اور بڑے پیمانے پر خواتین کو جماعت اسلامی کو ممبربناکر حقیقی تبدیلی لائے گی،انھوںنے کہاکہ خواتین کشمیراور فلسطین میں قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کررہی ہیں،قابض ہندوستان اوراسرائیل کو خواتین کو بطور ہتھیاراستعمال کررہے ہیں مگر اسلام کی شیردل خواتین نے ہندوستان او راسرائیل کو قابض افواج کو شکست دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں