ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن راولاکوٹ پونچھ کی سپریم کورٹ ہندوستان کے حالیہ فیصلہ کے خلاف گول میزکانفرنس کاانعقادکیاگیا۔جس میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدرسیکرٹری آزادکشمیرسپریم کورٹ بارکے صدروائس چیئرمین اے جے کے بارکونسل ضلع وتحصیل بارکے صدورجنرل سیکرٹری اورنمائندگان نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔مشیرحکومت نثارہ عباسی نے بھی خصوصی شرکت کی۔کانفرنس کی میزبانی واسٹیج بلال شکیل ایڈووکیٹ نے چلایاجبکہ مہمان خصوصی سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن پاکستان کے صدر شہزاد شوکت تھے گول میزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ سپریم کورٹ کافیصلہ خودہندوستان کے آئین کے مغائرہے اس فیصلہ کوکسی بھی طورپرقانونی فیصلہ نہیں کہاجاسکتانہ ہی یہ انصاف کے تقاضے پورے کرتاہے اورنہ ہی اسے کوئی توضیع وتوسیع دی جاسکتی ہے۔اس فیصلہ سے ہندوستان کے جمہوری اورآزادعدلیہ پرطمانچہ ہے۔اس فیصلہ کوردی کی ٹوکری کاحصہ بناناچاہیے۔بارایسوسی ایشن راولاکوٹ نے بروقت کانفرنس منعقدکرکے اپنافرض اداکردیاہے مقررین نے متفقہ طورپراعلامیہ جاری کیاجس کے تحت اس فیصلے کویکسرمستردکیااوراسے بنیادی طورپرغلط قراردیااوراسے انصاف کاگلہ گھونٹنے کے مترادف قراردیا۔اس فیصلے کے بعدکشمیری قوم مزیدمربوط طریقہ سے اپنی تحریک چلائی گئی کشمیریوں کاحق خودارادیت کاحق کوئی نہیں چھین سکتاتمام مکاتب فکرکواپناحق اداکرناہوگا۔عالمی برداری کوہوش کے ناخن لینے ہوں گے اوردہرامعیارترک کرناہوگا۔اس کانفرنس میں صدرسپریم کورٹ بارپاکستان شہزاد شوکت اورآزادکشمیرراجہ سجادوائس چیئرمین بارکونسل راجہ ندیم،سردارظہیرالہی صدرعباسپور،حمادرضاخان صدرہائی کورٹ بارمیاں حلیم سیکرٹری عباسپورطارق بشیرممبربارکونسل میرپورحسینہ نورممبربارکونسل میرپور،ساجدہ گیلانی،شمائلہ افسرنائب صدرصداقت علی جہانگیراسٹیڈنگ کونسل اسلام آبادہائی کورٹ،عبدالرشیدچغتائی صدربارباغ،چوہدری وسیم ممبراے جے ے بارمیرپور،زوبیہ بدرایڈووکیٹ ممبربار کونسل راولاکوٹ،عظمیٰ شریں ایڈووکیٹ صدرنیلم بار،سردارقمرالزمان ممبربارکونسل میرپورفضل رزاق خان سیکرٹری بار میرپور چوہدری عاشق حسین صدربارمیرپورتعظیم عزیزممبربارکونسل کوٹلی نثارہ عباسی مشیرحکومت آزادحکومت،سیدعلی عمران سیکرٹری باراسلام آباد خالد محمود ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بارراولاکوٹ میزبان بارودیگرنے خطاب کیا۔
0