0

جامعہ پونچھ ، ارتقاء کائنات پرکتاب کی کمسن مصنفہ عروہ کے اعزاز میں تقریب

راوالاکوٹ(پرل نیوز) جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے شعبہ فزکس کے زیر اہتمام ’’کائنات کے ارتقائی عمل‘‘ سے متعلق کتاب کی مصنفہ کمسن طالبہ عروۃ الوسقیٰ کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔اس موقع پرڈین فیکلٹی و رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالرئوف نے اظہار خیال کرتے ہو ئے عروہ کی غیر معمولی صلاحیتوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد کمسن طالبہ کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔تقریب کا مقصد یہ بھی ہے کہ عروہ دوسرے طلباء کیلئے رول ماڈل ثابت ہوں اور ان میں مزید محنت کرنے کی تحریک پیدا ہو ۔انھوں نے کہا کہ ہمارے ہا ں ٹیلنٹ کی کمی نہیں البتہ ان صلاحیتوں میں نکھار لانے کی ضرورت ہے ۔چیئرمین شعبہ فزکس ڈاکٹر میاں عاکف سفین نے کہا کہ عروہ کی طرح ہر طالب علم اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتا ہے لیکن اس کیلئے محنت اور کمٹمنٹ شرط ہے۔اس موقع پر طالبہ نے کائنات کے ارتقاء سے متعلق’’بگ بینگ،مستحکم حالت سمیت کثرالجہتی‘‘ نظریات پر اظہار خیال کرتے ہو ئے اپنا نقطہ نظر بھی پیش کیا ۔عروہ کی کائناتی نظریات پر گرفت اس قدر مضبوط تھی کہ اس نے کائنات سے متعلق انتہائی پچیدہ نظریات اور اپنے نقطہ نظر کو عام فہم اور انتہائی سادہ الفاظ میں پیش کیا ۔اس موقع ہر عروہ نے کائنات کے قطر ،کائناتی مائکروویو بیگ گرائونڈاور ریڈی ایشن سمیت اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔کمسن طالبہ نے کائنات سے مطلق نظریات پر متاثرکن گفتگو کرکہ سامعین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ۔ ۔واضع رہے کہ طالبہ عروۃ الوسقیٰ ساتویں جماعت کی طالبہ اور اسلام آباد کے ایک مقامی سکول میں زیر تعلیم ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں