0

راولاکوٹ، یومِ آزادی پر ’’ ہم ہیں پاکستان‘‘ جلسے کی تیاریاں مکمل، پنڈال سج گیا

اسلام آباد/راولاکوٹ(پرل نیوز) یوم آزادی پاکستان کے دن ’’ہم ہیں پاکستان‘‘ کے عنوان سے راولاکوٹ میں ہونے والے عظیم الشان جلسے کی تیاریاں مکمل، پنڈال سج گیا، یہ جلسہ ریاست کی سیاست کی سمت تعین کرے گا، عوام میں ایک دن قبل ہی جلسے کیلئے جوش و خروش، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی کال پر ریاست بھر سے عوام بڑی تعداد میں جلسے میں شمولیت کے لیے نکلیں گے، پاکستان اور آزادکشمیر کے نامور گلوکار ملی نغموں سے مجاہدوں، غازیوں اور شہداء کی سرزمین پر عوام کا جوش و جذبہ دوبالا کریں گے۔ عوام 14 اگست کے تاریخی جلسے ہم ہیں پاکستان میں بھر پور شرکت کر کے سیاسی، شعوری، تاریخی اور سماجی بیداری کا ثبوت دینگے تاریخی جلسہ مستقبل کی سیاست کا تعین کرے گا، خیال کیا جارہا ہے کہ آزاد کشمیر بھر سے بڑی تعداد میں کارکنان جلسے میں شرکت کر کے سر دار تنویر الیاس خان اور پاکستان سے اپنی لازوال محبت کا اظہار کریں گے اور اہلیان پونچھ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جلسے میں بھر پور شرکت کریں گے اور پاکستان سے اپنی لازوال محبت کا اظہار کریں گے اس حوالے سے رابطہ مہم شروع ہے اور لوگوں میں بھر پور جوش اور جذ بہ پایا جارہا ہے۔ لوگ اپنے محبوب قائد اور ہم ہیں پاکستان نفرے کے خالق قائد کشمیر سردارتنویر الیاس خان سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کو سننے کے لیے بے تاب ہیں تاریخ ساز جلسہ کشمیری قوم کی قربانیوں اور نظریاتی مستقبل کی ترجمانی کرے گا۔ راولا کوٹ کی تاریخ میں پہلی بار 14 گست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر تاریخ ساز جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس دن کشمیری عوام کی جانب سے اہلیان پاکستان کے ساتھ بھر پور محبت کا اظہار کیا جائے گا ، صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر تنویر الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے کشمیری عوام پاکستان کی سالمیت استحکام کے لئے ہرقربانی دینے کیلئے تیار ہیں پاکستان کی قابل فخر سلح افواج جو ملک کی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں پاک فوج کے شہدا کو بھی ان کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جلسہ عام میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق ر کیا جائے گا جلسہ عام میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شرکت کر دینگے اور پاکستان کے ساتھ بے پناہ محبت کی نئی تاریخ رقم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں