مظفرآباد(صباح نیوز)ناظم مذہبی امور وسیکرٹری تجویدالقرآن ٹرسٹ آزادکشمیر حافظ نذیراحمدنے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں تجویرالقرآن ٹرسٹ کے تعاون سے1977قراء وقاریات طلباء وطالبات کو قرآن کی تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں ،60سال قبل پورے آزادکشمیر میںٹرسٹ کے 657مدارس تھے ،میری تجویز پرراجہ فاروق حیدر خان نے 14سو نئے مدارس دیئے،ان 14سو مدارس میں قاری اورقاریات کو میرٹ پر تعینات کیا،اقامتی مدارس کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے جن میں سے5سو سے زیادہ مدارس رجسٹرڈ ہیں ، ہزاروں طلباء وطالبات دین کی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں،صدر ریاست کو نئے مدارس کیلئے تحریک کی ہے،حکومت آزادکشمیر نے مساجد کیلئے200یونٹ تک بجلی فری کردی ہے جس کا کریڈٹ سابق وزیراوقاف ومذہبی امورصاحبزادہ حامد رضا کو جاتا ہے جنہوں نے اس کی باقاعدہ تحریک کی تھی۔آزادکشمیر میں ٹوٹل مساجد کی تعداد82سو ہیں جن میں تین ہزار جامعہ اورپانچ ہزار2سو تین غیر جامع ہیں سب سے زیادہ مساجد آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی میں ہیں کوٹلی کو مساجد کا شہر کہا جاتا ہے جہاں ایک ہی نقشے کے تحت مساجد تعمیرشدہ ہیں،مساجد کی رجسٹریشن محکمہ مذہبی امور تحت ضابط کررہا ہے،وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے ویژن اوروزیراوقاف ومذہبی امور کی سرپرستی میں اصلاحات کا عمل جاری ہے،ان خیالات کا اظہارناظم مذہبی امور وسیکرٹری تجویدالقرآن ٹرسٹ آزادکشمیر حافظ نذیراحمداپنے آفس چیمبر میں صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجوید القرآن ٹرسٹ کے زیر اہتمام1977 مدارس سے صبح شام طلباء وطالبات 2گھنٹے تعلیم حاصل کرتے ہیں،جذوقتی مدارس میں قاری یاقاریہ کی تعیناتی کیلئے حفظ ،تجوید کی سند ہونا لازمی ہے جوایچ ای سی سے تسلیم شدہ بورڈ کی ہونا لازمی ہے، ان کا اعزازیہ 16500 ماہوار مقررہے جس میں4ہزارکا مزید اضافہ کیاجارہا ہے،آزادکشمیر میں 17قاری انسپکٹر تعینات ہیں 1سو مدرسے پرایک انسپکٹر قاری چیکنگ ومعائنہ کرتا ہے ،گھوسٹ مدارس کی تحقیقات جاری ہیں جلد ایسے غیرقانونی اداروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،میں نے اپنے آپ کو دین کیلئے وقف کیا ہے،مجھے سے قبل محکمہ مذہبی امور کے ناظم کئی آئے 60سال تک657تجوید القرآن ٹرسٹ کے مدارس تھے اللہ نے اپنا خاص کرم کیا کہ 14سونئے قاری اورقاریہ اپنے ہاتھوں سے میرٹ پر بھرتی کیے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان دور حکومت میں میری تجاویز پر مختلف محکموں پر ٹیکس عائد کر کے ریونیو میں اضافہ کیا ،سابق حکومت نے تجویر القرآن ٹرسٹ قاری اورقاریہ کی 1400نئی کلاسیں منظور کیں آج ان کی کل تعداد1977ہوچکی ہے۔
0