0

ایڈہاک ملازمین ایک بار پھر تنخواہوں سے محروم، معاشی مشکلات میں اضافہ

باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملازمت میں توسیع نہ تنخواہوں کی ادائیگی ایڈھاک ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی حکومت نے ایڈھاک ملازمین کی ملازمت میں30 جون تک توسیع کی تھی اس کے بعد تاحال حکومت ایڈھاک ملازمن کی مدت ملازمت میں مزید توسیع کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کر سکی جس کی وجہ سے سینکڑوں ایڈھاک ملازمین کو ماہ جولائی میں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکی ہے حکومت آزاد کشمیر ایڈھاک ملازمین کو فارغ کر رہی ہے نہ ہی مدت ملازمت میں مزید توسیع کے احکامات جاری کر رہی ہے جس کی وجہ سے ایڈھاک ملازمین نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جشن پاکستان کے مہینے میں ایڈھاک ملازمین کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع کے احکامات جاری کریں تاکہ ایڈھاک ملازمین کو یوم آزادی کے مہینے چھ ماہ کی توسیع کر کے بڑی خوشی سے نوازا جائے ،عوامی حلقوں نے بھی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زاتی دلچسپی لیتے ہوئے ان ایڈھاک ملازمین کے مسائل کو حل کریں اور ان کی مدت ملازمت میں فوری طور پر مزید توسیع کی منظوری دیں تاکہ ان ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی ہو سکے اور یہ ملازمین ذہنی آسودگی اور یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائج انجام دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں