0

غازی ملت سردارمحمدابراہیم خان وہ انقلابی رہنما تھے پیر سید مظہر سعید شاہ

راولاکوٹ (پرل نیوز) آزادجموں وکشمیر حکومت کے وزیر اطلاعات پیر سید مظہر سعید شاہ نے کہاہے کہ غازی ملت سردارمحمدابراہیم خان وہ انقلابی رہنما تھے جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردارادا کیا ہے وہ مہاراجہ کی اسمبلی میں ممبر تھے جس میں غلام مصطفی بھی تھے۔انہوںنے کمال حکمت عملی سے تحریک آزادی کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جو ہمارے لئے رول ماڈل ہیں وزیر اطلاعات چوتھا آل پاکستان غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان ڈے اینڈ نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ 2024 ء کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔جس میں آزادجموں وکشمیر حکومت کے وزیر سپورٹس کے موقع پر خطاب کررہے تھے جس میں آزادجموں وکشمیر حکومت کے وزیر سپورٹس کلچر یوتھ آفیئرز عاصم شریف بٹ نے بھی باحثیت مہمان خصوصی خطاب کیا جبکہ ممبراسمبلی سردارحسن ابراہیم خان ،ڈائریکٹر جنرل یوتھ اینڈ کلچر سپورٹس آزادکشمیر ملک شوکت حیات خان ،ڈائریکٹر سپورٹس سردارلیاقت علی خان ،کمشنر پونچھ ڈویژن سرداروحید خان ،سابق امیدوار اسمبلی سردارمحمود اقبال نے خطاب کیا ۔جب کہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض لقمان فاروق نے انجام دیئے ۔وزیر اطلاعات ،وزیر سپورٹس ،ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان آزادکشمیر کی ٹیموں سے تعارف کروایا گیا وزیر اطلاعات نے ان تمام ٹیموں کو ان کی مادری زبانوں میں شکریہ ادا کیا اور انہیں راولاکوٹ میں سپورٹس سٹیڈیم راولاکوٹ میں فٹبال میچز ودیگر کھیلوں میں حصہ لینے پرانہیں مبارکباد دی اورکھیلوں کے فروغ کیلئے ضروری فنڈز کے حوالے سے کہاکہ وہ حکومتی سطح پر محکمہ سپورٹس کو مالی معاونت کی فراہمی کیلئے کوشش کریں گے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر آزادکشمیر میں سپورٹس ضروریات کوپوراکریں گے انہوںنے کہاکہ حضورﷺ نے خود کھیلوں میں حصہ لیا نیزہ بازی ،گھوڑا دوڑ اور تیراندازی تیراکی کے مقابلے ہوئے تھے ہمیں کھیلوں کے فروغ کیلئے مشترکہ کوشش کرنا ہونگی تاکہ ہمارے نوجوان دور حاضر میں کھیلوں کے انٹر نیشنل مقابلوں میں کامیابیوں سے ہمکنارہوسکیں ۔ہم اس مقصد کیلئے جو بھی کاوشیں کریں گے وہ رنگ لائیں گی اور دنیا کے کھیلوں کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔بشرط یہ کہ ہم خلوص نیت کیساتھ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ہر سطح پر مشترکہ کوشش کریں اس سے قبل وزیر اطلاعات آزادکشمیر جب سپورٹس سٹیڈیم میں پہنچے تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا وزیر اطلاعات آزادکشمیر کو محکمہ سپورٹس کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں