0

میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے اپوزیشن کونسلرز کا میئر سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ

راولاکوٹ( پرل نیوز) میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے 17 کونسلرز نے اعلان کیا ہے کہ جب تک میئر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ عبدالنعیم خان اعتماد کاووٹ نہیں لیتے، گذشتہ ایک سال کی آمدن اور اخراجات پبلک نہیں کیے جاتے وہ کارپوریشن کے دفتر کے سامنے دیا گیا احتجاجی دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ جمعرات کو میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے دفتر کے سامنے دیئے گے احتجاجی دھرنے کے پہلے روز کارپوریشن میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والے کونسلرز کی جانب سے دیئے گے دھرنے کے پہلے روز احتجاجی کیمپ میں صحافیوں کو دی جانے والی بریفنگ میں منتخب کونسلرز عامر رفیق، عامر خورشید اور راشد افراز نے دیگر کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا کہ میئر کارپوریشن اعتماد کھو چکے ہیں وہ فی الفور اعتماد کاووٹ لیں یا اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سسٹم کی بہتری کے لیے انہیں وقت دیا لیکن کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔ شہر کے مسائل اسی طرح کے ہیں۔ حسب وعدہ ہمیں فنڈز نہیں دیئے گے اور نہ ہی ابھی تک بجٹ پاس ہوا ہے۔ شہر کی صفائی، اڈوں کی منتقلی اور تاجران پر صفائی ٹیکس لگانے جانے کے جیسے فیصلوں پر بھی عمل نہیں ہو سکا، ہم تمام سترہ کونسلرز مکمل طور پر متحد ہیں اور ہم دھرنے سے متعلق یا آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق جو بھی فیصلہ کریں گے مشترکہ کریں گے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ان کونسلرز نے پریس کانفرنس کر کے اپنے مطالبات دہرائے تھے اور ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد جمعرات کو کارپوریشن کے دفتر کے سامنے یہ احتجاجی کیمپ لگا دیا گیا۔ کیمپ میں دن بھر کونسلرز کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں