اسلام آباد(پرل نیوز) آزادکشمیر نیوز پیپر سوسائٹی ( اے کے این ایس) کے انتخابات مکمل، امجد چوہدری صدر جبکہ راجہ امجد جنرل سیکرٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق اے کے این ایس کے سال 2024-25 کے لئے انتخابات کا انعقاد کیا گیا، انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق امجد چوہدری اے کے این ایس کے صدر ، راجہ امجد جنرل سیکرٹری، نثار احمد کیانی سیکرٹری اطلاعات، اعجاز خان سیکرٹری مالیات منتخب ہو گئے۔ اے کے این ایس کے انتخابات میں 63 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا صدر کے انتخاب میں جیتنے والے امیدوار امجد چوہدری نے 33 جبکہ مد مقابل زاہد تبسم میں 27 ووٹ حاصل کیے جبکہ 3 ووٹ مسترد ہوئے، جنرل سیکرٹری کیلئے راجہ امجد نے 39 مد مقابل یونس خان نیازی نے 22 ووٹ حاصل کیے، دو ووٹ مسترد ہوئے، سیکرٹری اطلاعات کیلئے نثار احمد کیانی نے 35 جبکہ مد مقابل نثار احمد صائم نے 25 ووٹ حاصل کیے، 3 ووٹ مسترد ہوئے، اسی طرح سیکرٹری مالیات کیلئے اعجاز خان نے 37 جبکہ مدد مقابل سردار امتیاز خان نے 24 ووٹ حاصل کیے ، 2 ووٹ مسترد ہوئے۔ چیف الیکشن کمیشنر کے فرائض جاوید اقبال نے انجام دیئے جبکہ ممبران میں راجہ کفیل خان، سردار حمید اور سردار ذوالفقار شامل تھے۔
0