0

وزیر اعظم آزادکشمیر کے ہمراہ تعینات 11 میڈیا کوآرڈینیٹر تاریخ تعیناتی سے فارغ

مظفرآباد(پرل نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کے ہمراہ تعینات کئے گئے 11 میڈیا کوآرڈینیٹرز کو تاریخ تعیناتی سے فارغ کردیا گیا، یہ تعیناتیاں وزیراعظم کے اسپیشل ایڈوائزر کرنل ریٹائرڈ معروف نے تین روز قبل کی تھی،تفصیلات کے مطابق سپیشل ایڈوائزر کرنل ریٹائرڈ معروف کی جانب سے تین دن قبل گیارہ میڈیا کوآرڈینیٹرز کو تعینات کیا گیا تھا وزیراعظم کے حکم پر تمام کو تاریخ تقرری سے ہی فارغ کرکے نوٹی فکیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں