0

فلسطین وکشمیر عالمی سامراج کے پیداکردہ مسائل، ظالموںکو شکست ہو گی، ڈاکٹر مشتاق/احمد ربیع

اسلام آباد(پرل نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی سربراہی میں وفد نے پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد ربیع سے ملاقات کی وفد میں سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی ڈائریکٹر امور خارجہ برائے,مڈل ایسٹ خالد محمود خان مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکر خان موجود تھے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے پاکستانی اور کشمیری قوم کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔کشمیر اور فلسطین عالمی سامراج کے پیداکردہ مسائل ہیں،اہل فلسطین کی جرات اور بہادر کو سلام پیش کرتے ہیں فلسطینیوں کی جدوجہد کامیابی کی منزل سے ہمکنار ہو گی لازوال قربانیوں کا نتیجہ قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی کی صورت میں نکلے گا ہندوستان اور اسرائیل کو شکست ہو گی،عرب لیگ اور او آئی سی اس نازک مرحلے پر جاندار کردار ادا کریں غزہ میں اسرائیلی جارجیت کا فوری جواب دینے کی ضرورت ہے،اسلامی ممالک کے عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے جذبات کا اظہار کررہے ہیں پاکستان، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں عوام سڑکوں پر نکل کر یکجہتی کررہے ہیں،جماعت اسلامی پاکستان اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان نے مظاہرے کیے ہیں جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے 27اکتوبر کو اسلام آباد میں کشمیر فلسطین یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے لیے مشترکہ علامیہ جاری کیا، وفد کے ہمراہ آپ کے ساتھ یکجہتی کررہے ہیں پوری امت ایک جسم کی مانندہے اہل فلسطین ہمارے جسم کا حصہ ہیں،فلسطین کے ساتھ قبلہ اول کی وجہ سے ہمارا ایمانی اور روحانی تعلق بھی ہے،اس حوالے سے اہل کشمیر آپ کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر فلسطین کے سفیر نے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلسطینی اور کشمیر قابضین کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے وزیر اعظم کو فلسطینیون کو مارنے کے لیے فوج اور اسلحہ فراہم کرنے کی پیش کش کرکے ثابت کیاکہ وہ ایک ہیں،فلسطینی سفیر نے کہا کہ ہم پر عزم ہیں یا فلسطین کو آزاد کرائیں گے یا جام شہادت نوش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں