0

گلگت بلتستان کے 76 واں یوم آزادی کے موقع پر کانفرنس، کشمیری قائدین کی شرکت

اسلام آباد(صباح نیوز)گلگت بلتستان کے 76 واں یوم آزادی کے موقع پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے زیر اہتمام کانفرنس میں گلگت بلتستان کے عوام کوآزادی کی مبارکباد پیش کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے سے آواز بلند کی جائے گی ۔۔کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر سابق سپیکر ازادکشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر سابق امیر جماعت اسلامی ازادکشمیر عبدالرشید ترابی سابق کورکمانڈر پشاور جنرل ہدایت الرحمن،سابق نگران وزیر ومرکزی نائب امیر مشتاق احمد ایڈووکیٹ،نائب امیر نورالباری ،امیر حلقہ پاکستان جماعت اسلامی آزاد کشمیرراجہ فاضل تبسم ،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی راجہ جمیل راٹھور ،نائب صدر جے آئی یوتھ گلگت بلتستان رشید عالم فاروقی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ گلگت بلتستان کے سارے زعماء جنھوںنے آزادی کی اس تحریک میں جدوجہد کی قربانیاں دی انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اس جدوجہد میں ہزاروں لوگوں نے خون پیش کیا ہے پاکستان کی بنیادوں میں معصوم لوگوں کا خون ہے ان کے ارمان ہیں انہوں نے کہا کہ 76 برس گزرنے کے باوجود ابھی تک ہماری منزل نہیں آئی بلکہ یہ جدوجہد جاری ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ جہاں گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے سے آواز بلند کرتے رہیں گے وہاں مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان تک جدوجہد جاری رہے گی اور کسی بھی مرحلے پر کسی غفلت کا مظاہرہ نہیں کریں گے ہم گلگت بلتستان کے تمام شہداء و غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ہم سرینگر میں جہاد میں مصروف کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کی پشت پر ہیں یہ دونوں خطے تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہیں ریاست ہمارے لیے ایمان کا درجہ رکھتی ہے لیکن ریاست کو چلانے والی حکومتوں کو اپنی پالیسیوں پر غوروغوض کرنے کی ضرورت ہے ہمارے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے بنگلہ دیش ہم سے جدا ہوگیا پاکستان کی حکومتوں کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے لوگوں کے چھوٹے چھوٹے مساہل کو حل کرکے عوام کے احتجاج کو ختم کیا جائے سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر ہم گلگت بلتستان کے تمام شہداء کرام کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیںجنھوںنے اپنی آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے وہ تمام لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں گلگت بلتستان کی آزادی کی تحریک مکمل لوکل تھی آزادکشمیر سے زیادہ رقبہ گلگت بلتستان کا ہے جسے وہاں کے نہتے عوام نے اپنے عزم سے آزاد کروایا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں