باغ(پرل نیوز) وزیر ہائر ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ظفر اقبال ملک نے کہا ہے کہ وہ قومیں کبھی ترقی کی منازل حاصل نہیں کر سکتی جو اپنی قومی ہیروز،اپنے اصلاف،اور ماضی کو بھول جاتی ہیں ،باغ گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ نے اپنی گولڈن جوبلی کا انعقاد کر کے آزاد کشمیر بھر میں ایک نمایاں کام سرانجام دیا ہے جس پر ادارے کے پرنسپل یاسر عرفات عباسی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر تعمیروترقی ہوئی ہے جس میں آپ آزاد کشمیر کے ہر ضلع میں تعلیمی ادارے ،سڑکات ،ودیگر تمام ادارے شامل ہیں ،آزاد کشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر ہمارے بچوں کو اچھے مواقع ملیں تو یہ دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں،آزاد کشمیر کا یہ بیس کیمپ تحریک آزادی کشمیر کی پشتی بان ہے،آج جو ہم آزادی کاسانس لے رہے ہیںہمارے ابائو اجداد نے عظیم قربانیاں دے کر اس خطہ کو آزاد کروایا ہے جس میں آج ہم آزادی کا سانس لے رہے ہیں،ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے کسی صورت دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ کی گولڈن جوبلی کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت ناظم تعلیم کالجز ڈاکٹر عبدالرحمن نے کی تقریب سے پرنسپل ادارہ یاسر عرفات عباسی ،پروفیسر دلشاد اریب،پروفیسر عمران احمد،پروفیسر اخلاق گردیزی،پروفیسر تسکین اقبال،محن علی،عبدالماجد،آصف ہاشمی ودیگر نے خطاب کیا وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کہا کہ باغ کالج نے بڑے بڑے سیاستدان پیدا کیے جن میں سردار قمرالزمان،سردار عتیق احمد خان،سردار میر اکبر خان،سردار ضیاء القمر،کے ساتھ آرمی آفیسر،انجیئنرز ،ڈاکٹرز،کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے سے بڑے بڑے نام شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام وسائل مہیا کرنا ہوتا ہے باقی زمہ داری اساتذہ، اور بچوں کی ہوتی ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے اندر ایسے بچوں کو تیار کریں جو آزاد کشمیر کے اندر بے روز گاری،مہنگائی کوکنٹرول کر سکیں،اس وقت آزاد کشمیر میں بیروزگاری کا بڑا مسئلہ ہے سابق ادوار میں تعلیمی پیکج کا اعلان کیا گیا جس میں پڑے لکھے نوجوانوں کو روز گار کے مواقع ملے ہیں،تعلیم کو صرف نوکری کے لیے نہیں بلکہ ملک وقوم کی ترقی کے لیے کام کرنا چائیے تب ہم ترقی کر سکتے ہیں،ہماری خواہش ہے کہ بچوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے تاکہ وہ ترقی کر سکیں ،یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو تمام ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی زمہ داری ہے ہمارے کالج کے بچوں پر ماہانہ 9ہزار8سو روپے خرچہ آتا ہے جو پورے پاکستان میں سب سے مہنگی تعلیم ہم دے رہے ہیں ،تعلیم کا بنیادی مقصد معاشرے کا مفید شہری بننا ہے ،باغ کے کالجز نے نمایاں کرکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ہم سب مل کر دنیا کے ساتھ چلنا ہے ،تاکہ ہم معاشرے کا اچھا شہری اور ملک وقوم کے لیے بہتر بن سکے،انہوں نے باغ کالج کے لیے گاڑی اور بچوں کے ٹور کے لیے 50ہزار روپے کا اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے پرنسپل یاسر عرفات عباسی نے کہا کہ باغ کالج کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کا انعقاد کر کے باغ کے عوام کے لیے ایک ایسا موقو فراہم کیا کہ وہ اس میں اپنے ابائواجداد کے مادر علمی ادارے میں شریک ہو ں اور اس ادارے کے لیے باغ کے عوام تاجروں سول سوسائٹی،شہریوں این جی او ز نے ہر ممکن تعاون کیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیںتقریب میں رنگا رنگ پروگرامات بھی پیش کیے گئے اس کے ساتھ مختلف اسٹال بھی لگوائے گئے جن کو سامعین نے بے حد پسند کیا ۔
0