راولاکوٹ(پرل نیوز) نواحی علاقہ بنجونسہ کے رہائشی محمد دین نامی شہری کا رہائشی مکان آتشزدگی کے باعث جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ متاثرہ شخص محمد دین کا کہنا ہے کہ تنکا تنکا جوڑ کر آشیانہ بنایا تھا جو آگ کے ایک ہی شعلے نے جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ مکان اور مکان میں ضروریات زندگی کی تمام اشیا ء جل کر راکھ کا ڈھیر ہو گئے ہیں نقصان کا تخمینہ لاکھوں روپے مالیت ہے متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے جہاں پر معصوم بچے موسم کی سختیاں بھی برداشت کر رہے ہیں اور موزی جانوروں کا بھی خطرہ ہے متاثرین کسی مسیحا کے منتظر ہیں.اس مہنگائی کے دور میں بڑی مشکل سے گذارہ ہوتا ہے بڑی مشکل سے تنکا تنکا جوڑ کر آشیانہ بنایا تھا مگر بدقسمتی سے میرا مکان جل گیا ہے جس باعث گھر میں موجود ضروریات زندگی کاسارا سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ میرے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کے میں اپنے خاندان کو چھت فراہم کر سکوں سفید پوشی کے باعث مکان کی تعمیر نو نہیں ہو سکتی ہے میری حکومت اور اداروں سے اپیل ہے کے مالی امداد کی جائے تاکہ میرے بچوں کو چھت میسر آسکے ہے عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ متاثرین کسی مسیحا کے منتظر ہیں اور ٹینٹ میں رہنے پر مجبور ہیں حکومت مالی امداد کرے۔
0