0

ڈپٹی کمشنر پونچھ کی زیر صدارت اجلاس ،اداروںکی کارکردگی زیر غور، قانون پر سختی سے عملدرآمد کی ہدیت

راولاکوٹ (پرل نیوز) ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی کی زیر صدارت ڈی سی آفس میںلاء اینڈ آرڈر ،نان کسٹم گاڑیوں کی روک تھام ،منشیات واسلحہ کی روک تھام ،ایل اوسی کے ایشوز ،ٹریفک معاملات ،عملدرآمددفعہ 144 پیروی مقدمات فوجداری عدالت ،عملدرآمد نیشنل ایکشن پلان ،افغان نیشنل ،اوردیگر انتظامی معاملات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ سردارعمرفاروق ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباسپور منیر قریشی ایکسٹرااسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ آفتاب احمدڈی ایس پی راولاکوٹ سرداراعجاز احمد ،ڈی ایس پی صدر مقام راجہ پرویز حمید ،ڈی ایس پی ہجیرہ محترمہ جبین کوثر ،اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ مشاق احمد ،اسسٹنٹ کمشنر عباسپور ارباب شاہین ،اسسٹنٹ کمشنر تھوڑار اذکارحسین ،ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر محمد جہانگیر خان ، ایس ایچ او زراولاکوٹ سٹی امجدحسین ، ایس ایچ او عباسپورقاضی ارسلان ، ،ایس ایچ او تھوراڑمحمد نوید کبیر،سب انسپکٹر کھائیگلہ محمد خورشید،سنیئر انسپکٹر داتوٹ راجہ اصغر خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی نے کہاکہ ضلع ہذا میں کل 323 افغانی موجود تھے جن میں سے 230 غیر قانونی طورپررہ رہے تھے ان کو بے دخل کردیاگیا ہے باقی جو بچتے ہیں وہ POR کارڈ کے تحت رہ رہے ہیں ۔اوران کی عمر یں اٹھارہ سال سے کم ہیں افغانی ہمارے بھائی ہیں ان کیخلاف کسی قسم کا کوئی غیرقانونی یا غیر اخلاقی رویہ اپنایا نہ جائے ان کی عزت نفس کا خیال رکھاجائے تمام ایس ایچ اوز صاحبان اپنی اپنی تحصیل سطح پر ڈیٹا کو دوبارہ ری چیک کیاجائے تمام تھانوں کی حدور میں ان کاڈیٹا اکھٹا کیاجائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ٹریفک پولیس کا زیادہ فوکس ریونیوپر ہوتا ہے گاڑیوں کی فٹنس کے معیار کو چیک کیاجائے اس پرکوئی کمپرومائز نہ کیاجائے تحصیل آفیسران ضلع کی آفیسران کیساتھ لیزان رکھیں 19 اکتوبر سے تمام روٹس کے کرایہ نامہ جاری ہوچکے ہیں گاڑیوں کے اڈوں میں پینا فیلکس آویزاں کئے جائیں اور مسافروں کو آگاہی فراہم کی جائے کہ زائد کرایہ ادا نہ کریں بلکہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق کرایہ ادا کیاجائے جس پر عمل درآمد کروانا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ایچ اوز کا کام ہے عباسپور اور ہجیرہ کے ٹی ایس آئی ہفتے میں ایک بار جنرل ہولڈ اپ کریں اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو بغیر لائسنس بغیر ہیلمٹ بدوں کاغذات موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے راولاکوٹ شہر میں پارکنگ کا مسئلہ ہے ریڑھی والوں کیلئے مخصوص جگہ کا انتخاب کیاجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں