0

جامعہ پونچھ کا اسلام آباد میں افتتاح شرمناک،آزادکشمیر کے حکمرانوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے، لیاقت حیات

راولاکوٹ (سٹی رپورٹر) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی صدر سردار لیاقت حیات خان نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور ظلم کے خلاف أواز اٹھائی ہے دنیا میں جہاں بھی ظلم ہو گا ہم ظلم کے خلاف بھر پور آواز آٹھاہیں گے۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے زیراہتمام 16 نومبر کو فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں امریکہ اسرائیل مرد باد ریلیاں نکالی جائیں گی ہم بلا تخصیص ریاست سے غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہیں أزاد کشمیر میں گذشتہ چھ ماہ سے چلنے والی احتجاجی تحریک خالصتا” عوامی حقوق کی تحریک ہے مفت بجلی ہمارا حق ہے حکمران طبقہ کروڑوں روپے کے ریاستی فنڈز اپنی عیاشیوں پر خرچہ کر رہا ہے کتنا عجیب تماشہ ہے کہ ایک لولا لنگڑا شخص صدارت کی کرسی پر بیٹھا ہے اور اسلام آباد بیٹھ کر جامعہ پونچھ تراڑ کیمپس کا افتتاح کر رہا ہے کتنے شرم کی بات ہے کہ یہاں سے لوگ اسلام آباد جا رہے ہیں عوام کو اپنے حق کے لیے نکلنا ہو گا حکومت اگر عوام مطالبات پورے نیں کرتی تو ہم حکمرانوں کے خلاف ریاست بھر میں فیصلہ کن جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی ملت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ممبر سی سی سردار عادل خالق۔ سابق امیدوار اسمبلی ناصر جاوید۔ کونسلر حماد صدیق۔مرکزی رہنما شاہد شارف۔ رہنما این ایس ایف سردار صیام و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کے پاکستان میں افغانیوں کے انخلا کی مہم چلائی گئی اور کچھ افغانیوں کو نکالا گیا ہے بے شک یہ طریقہ کار غیر انسانی ہے جو قابل مذمت ہے باوجود اس کے ہم سمجھتے ہیں کہ افغانیوں کو بلا تخصیص ریاست سے نکالا جائے مگر أزاد کشمیر میں اس طرح کی سرگرمیاں نظر نہیں أرہی ہیں سارا ریکارڈ موجود ہونے کے باوجود انتظامیہ نے أنکھیں بند کر رکھی ہیں جو قابل مذمت ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ جن افغانیوں نے جعلی دستاویزات بنوا رکھی ہیں اور وہ مختلف جرائم میں بھی ملوث ہیں ان کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور فی الفور ریاست بدر کیا جائے ان پر جعلسازی کے مقدمات قائم کیے جائیں ان کی فہرستیں اور تصاویر گذر گاوں پر أویزاں کی جائیں عوام کو بتایا جائے کے ان کو کس مقصد کے لیے رکھا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھناونے کھیل میں شامل کالی بھیڑوں کے خلاف بھی کروائی کی جائے انہوں نے کہا کے سامراجی ظالم غاصب قوتیں سب ایک ہیں اسرائیل نے فلسطین میں ننگی جارحیت ظلم و بربریت شروع کر رکھی ہے اور امریکہ اس کا پشتی بان ہے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے زیراہتمام سولہ دسمبر کو أزاد کشمیر بھر میں امریکہ اسرائیل مردأباد ریلیاں نکالی جائیں گی دنیا میں جہاں بھی ظلم ہو گا ہم أواز بلند کریں گے سولہ دسمبر کو عوام فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکلیں ان کا کہنا تھا کے موجودہ أٹے پر سبسڈی کی بحالی کے حق میں بجلی بلوں میں ٹیکسز اور اشرافیہ کے خلاف گذشتہ چھ ماہ سے جاری تحریک خالصتا” عوامی حقوق کی تحریک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں