مظفرآباد (پرل نیوز) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے کارکن بھرپور کردار ادا کریں اور 16 نومبر کو ابیٹ آباد میں ہونے والے جلسے میں قافلوں کی صورت میں شامل ہوں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی کے پی کے کی تنظیم کو ہدایات جاری کیں کہ وہ آزاد کشمیر سے پہچنے والے قافلوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 8 فروری پاکستان پیپلز پارٹی جیسی جہموریت پسند قوتوں اور چور راستوں سے اقتدار میں آنے والوں کے درمیان معرکہ ہے اور اس معرکہ میں جمہوریت پسند قوتوں کو ہی کامیابی ملے گی انہوں نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے اور پاکستان کھپے کا نعرہ ہماری قیادت نے لگایا تھا اور ہم آج بھی اس پر کاربند ہیں انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق انتخابات کی لڑائی پاکستان پیپلز پارٹی نے لڑی ہے بہت سے نام نہاد جمہوریت پسند انتخابات سے بھاگ رہے تھے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا سورج پاکستان پیپلز پارٹی کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا اور چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کو ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے بحرانوں سے نکالا ہے اور اب بھی ملک میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہی معاشی و سیاسی استحکام کا سکتی ہے۔
0