مظفرآباد(پرل نیوز) آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی اے کے این ایس کے عہدے داران کا اجلاس صدر امجد چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ریاستی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جنرل کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ریاستی اداروں کے ساتھ حکومتی رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی میڈیا جس کا تحریک ازادی کشمیر سمیت ریاست کی تعمیر و ترقی عوامی فلاح و بہبود میں کلیدی کردار ہے جس سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کیا جائے اجلاس میں آئینی، سکروٹنی اور مالیاتی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں جو دو ہفتے کے اندر اپنی اپنی رپورٹس دیں گی اجلاس میں قرارداد کے ذریعے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، صحافیوں کو ٹارگٹ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کے عہدداران کا اہم اجلاس صدر امجد چودھری کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں سینیئر نائب صدر شیرباز منیر چودھری، سیکرٹری جنرل ظہیر احمد جگوال، نائب صدر سردار شفقت ضیا، تنویر احمد تنولی، سیکرٹری مالیات جاوید چودھری، سیکرٹری اطلاعت نثار کیانی، ممبران ایگزیکٹو عابد عباسی، اعجازخان، محسن خواجہ، نثار صائم نے شرکت کی اجلاس میں ریاستی اداروں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور ریاستی اداروں کے ساتھ حکومتی رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی میڈیا نے ہر دور میں اپنا مؤثر کردار ادا کیا ہے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تحریک آزادی کشمیر سمیت ریاستی مسائل اور معاملات کو اجاگر کیا ہے اسے کمزور نہ سمجھا جائے۔ اشتہارات کا بجٹ بڑھنے کے باوجود ادارے مشکلات کا شکار ہیں پیپرا رولز سمیت اضافی ٹیکسز کا خاتمہ ضروری ہے اجلاس میں تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے سینیئر نائب صدر شیرباز منیر چودھری کی سربراہی میں آئینی، نائب صدر سردار شفقت ضیا کی سربراہی میں سکروٹنی اور سیکرٹری مالیات جاوید چوہدری کی سربراہی میں مالیاتی کمیٹیاں قائم کی گئیں جو دو ہفتے میں اپنی رپورٹس دیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے ریاستی اخبارات کے ساتھ یہی سلوک جاری رہا تو جنرل کونسل کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
0