0

آزادکشمیر ،پی ایس سی کوالیفائیڈ 10 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران تعینات ،نوٹفکیشن جاری

مظفرآباد(پرل نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے ویژن کے مطابق محکمہ تعلیم میں انقلابی اصلاحات کا تسلسل جاری، وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کی سربراہی میں محکمہ تعلیم میں زبردست اقدامات شروع۔ پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں دس کامیاب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران کی تعیناتیاں عمل میں لائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر بابر ایاز کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولاکوٹ، محترمہ عزرا فیاض کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں باغ مسٹر وحید عالم کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ سدھنوتی سید احمد حسن کو ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت اعلیٰ مردانہ، مسٹر محمد نعیم کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں حویلی مریم اشرف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں کوٹلی مصباح الیاس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں سدھنوتی سیدہ ایمن کاظمی ڈپٹی ڈائریکٹر توسیع تعلیم، سلطان علی طاہر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن میرپور، مسٹر محمد اسحاق ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت اعلیٰ تحقیق و ترقی نصاب جبکہ قبل ازیں تعینات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران کو مختلف تعلیمی اداروں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹریٹ تعلیم سے جاری نوٹیفکیشن نمبر26812.22 مورخہ 16 نومبر 2023 کے تحت متذکرہ بالا تعیناتیاں عمل میںلائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں