راولاکوٹ ( پرل نیوز )ضلع پونچھ میں انتظامیہ اپنے ہی جاری کردہ کرایہ نامہ اور احکامات پر عمل درآمد میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے ، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد انتظامیہ نے جو کرایہ نامہ جاری کیا اس پر کسی بھی روٹ پر عمل درآمد نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز میں تلخ کلامی اور تکرار کے واقعات معمول بن گئے ہیں ،مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں سردار جہانگیر خان، سردار اجمل ، محمد بشیر اعوان، سردار نیاز خان، سید جاوید کاظمی، چوہدری کاظم ، ناصر حسین، سردار افتخار خان، اشتیاق اعوان، سردار فیاض حسین ، سردار خالد خان، محمد وسیم، سردار ندیم اور دیگر نے انتظامیہ کی کمزور پالیسی پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ، اس لئے انتظامیہ درست تجزیہ کرکے کرائے نامے جاری کرے ، مختلف روٹس کا جو کرایہ نامہ جاری کیا گیا ہے اس پرچند کے سوا کسی پر بھی کلومیٹرز کا تعین نہیں کیا گیا اور اندازے کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی مرضی کے مطابق کرایہ نامہ جاری کیا گیا جو انتظامیہ کمزور گرفت اور ناقص پالیسی کا مظہر ہے ، انتظامیہ مافیاز کے ہاتھوں بلیک میل ہونے کی بجائے اپنے اختیارات استعمال کرے اور رٹ برقرار رکھے تاکہ لوگوں کو بھی ریلیف مل سکے ۔
0