مظفرآباد (پرل نیوز) ترجمان آزادکشمیر حکومت و وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی زیر قیادت حکومت میرٹ اور انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی ہدایات کے مطابق وزراء اپنے اپنے حلقہ انتخاب کے تعمیر و ترقیاتی کے کاموں سمیت دیگر اموار کی انجام دہی میں مکمل بااختیار ہیں، سیاسی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کے معاملہ میں میرٹ کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جارہا ہے۔ عدل و مساوات کے نمائندہ اصولوں کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، آئین وقانون کی بالادستی سے ہی فلاحی معاشرے کا قیام ممکن ہے۔ ترجمان آزادکشمیر حکومت وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیرچوہدری انوار الحق میرٹ کی بالادستی اور انصاف پر مبنی اقدار کو فروغ دینے کی پالیسی کے خواہاں ہیں۔ اس ضمن میں وزیر اعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ وزراء کرام اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کی انجام دہی میں مکمل بااختیار ہیں تاہم میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو ہرممکن فروغ دیا جائے۔عوام کے ٹیکسز کے پیسے عوام پر خرچ ہوں گے، حکومت عوامی ترقی کے مغائر کوئی اقدام نہیں کرے گی۔ حکومت شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، منتخب نمائندے ریاستی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، وزراء قانون و قاعدہ اور ڈسپلن کے مطابق حلقہ میں انصاف اور میرٹ کو ترجیحی دیں گے تو انصاف و مساوات پر مبنی نظام تشکیل پا سکے گا ۔ انھوں نے کہا موجودہ حکومت گورننس کے نظام کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ اس امر میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے انقلابی اقدامات دیر پاء ترقی کی ضمانت ہیں۔
0