0

بھارتی حکومت عدالتی قتل کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کرر ہی ہے، حریت کانفرنس

سری نگر(اے ایف بی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں آٹھ بے گناہ کشمیریوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت ماورائے عدالت قتل کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ خون کے پیاسے بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں خوف ودہشت کا راج قائم کر رکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ نسل کشی کے بھارتی منصوبے کے تحت صرف تین دنوں میں بارہمولہ، کولگام اور راجوری اضلاع میں آٹھ بے گناہ نوجوانوں کا جعلی مقابلوں میں قتل یہ ظاہر کرتا ہے کہ قاتل بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کی جانیں محفوظ نہیں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ نریندر مودی کے بھارت میں ہندوتوا کے زیر تسلط فوجی اسٹیبلشمنٹ کے تحت ماورائے عدالت قتل کے ذریعے کشمیریوں کی مسلسل نسل کشی جاری ہے اور بھارتی فوجی کالے قوانین کی آڑ میں کشمیریوں کو روز قتل، گرفتار کر رہے ہیں اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ آر ایس ایس سے وابستہ آر آر سوائن RR Swainکے مقبوضہ کشمیر میں ڈائریکٹر جنرل پولیس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن میں تیزی آئی ہے جنہوں نے قبل ازیں سی آئی ڈی کے سربراہ کی حیثیت سے لوگوں کو دہشت زدہ کرنے اور انکی املاک ضبط کرنے کے لیے سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آر آر سوائن منظم طریقے سے کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کے ذریعے نشانہ بنانے کے مشن پر ہیں اور انہیں مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے آر ایس ایس کے ایجنڈے کو تیز کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں