راولاکوٹ(پرل نیوز) مئیر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ سردار عبدالنعیم خان نے گذشتہ روز شہر کا دورہ کیا، دورئے کے دوران صفاف ستھرئی، تجاوزت کے خلاف آپریشن کیاگیا، متعدد ہوٹلز، بیکرز پر چھاپے مارئے گئے اور بھاری جرمانے کیے گئے، دورئے کے دوران انہوں نے غیرقانونی تجاوات پر بھی ریڑی بانوں، تاجروں کو جرمانے کیے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ترجمان میونسپل کارپوریشن سردار شاہد خورشید، مجسٹریٹ، سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا اس موقع پرمیئر میونسپل کارپوریشن کا کہنا تھا کہ راولاکوٹ شہر کی صفائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی، تاجران میونسپل کارپوریشن کے عملہ کیساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ مل کر شہر کو صاف کیا جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ کریں گئے ، غیر قانونی تجاوازت سے نہ صرف پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ ٹریفک کی روانگی بھی متاثر ہو رہی ہے اس کیساتھ ساتھ تجاوزات کی وجہ سے حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی کو غیر قانونی تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ ہمہ وقت شہر میں موجود رہتا ہے تاجران ان کیساتھ مکمل تعاون کریں ،اور شکایت کی صورت میں میونسپل کارپوریشن کے دفر سے رجوع کریں کسی کیساتھ کوئی نا انصافی نہیں کی جائے گی، میونسپل کارپویشن کے عملہ کیساتھ ملکر شہری اپنی ذمہ داری نبھائیں تاکہ شہر کو آزاد کشمیر کا ایک آئیڈیل شہر بنا سکیں
0