مظفرآباد(پرل ویب) آزاد کشمیر حکومت نے آزادکشمیر میں قائم غیر قانونی پیٹرولیم ایجنسیز کو فی الفور بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ناظم صنعت و تجارت (چیف انسپکٹر آتشگیر مادہ) کی ہدایت پر معاون ناظم صنعت و تجار ت راجہ کاشف لطیف نے شعبہ لیبر اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پٹرول پمپس کے معیار کی چیکنگ کے ساتھ والیوم /ویرفکیشن بھی کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے راجہ کاشف لطیف معیار او رمقدار کی کمی سے عام شہری براہ راست متاثر ہو رہا ہے۔ جس کی بابت آئے روز شہریوں سے شکایات موصول ہو رہی ہے۔ محکمہ صنعت و تجارت کا عملہ ریاست بھر میں پٹرولیم مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے اور ناظم صنعت و تجارت (چیف انسپکٹر آتش گیر مادہ) نے ضلعی آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ آزادکشمیر میں قائم غیر قانونی پیٹرولیم ایجنسیز کو فی الفور بند کرنے کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کی شفافیت /جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔ محکمہ صنعت و تجارت نے عوام الناس کے مفاد کے لیے مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن میں ” P.O.L”لیب قائم کر دی ہیں جن کا براہ راست فائدہ عوام شہری کو ہو گا۔
0