مظفرآباد(پرل نیوز)ہر سال کی طرح امسال بھی دنیا بھر کی طرح آزادکشمیر میں بھی 25 نومبر سے لے کر 10 دسمبر یعنی انسانی حقوق کے عالمی دن تک خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے حوالے سے 16 روزہ مہم کاآغاز کردیاگیا۔ 16روزہ مہم میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور صنفی بنیاد پر تشدد کے بار ے میں شعور بیدار کیا جائے گا۔اس حوالے سے آزادکشمیر بھر میں سیمینار اور آگاہی مہم فراہم کی جائے گی۔ اس موق پرچیئرپرسن و ویمن کمیشن محترمہ ریحانہ خان نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے اس مہم کو کامیاب بنانے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔ اپنے پیغام میں چیئرپرسن وویمن کمیشن محترمہ ریحانہ خان نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات عام ہیں۔صنفی بنیاد پر تشدد پرہرسال 25نومبرسے10نمبر کادن بین الاقوامی سطح پر منایا جاتا ہے۔اس حوالے سے پاکستان اور آزادکشمیر میں بھی منایا جائے گا۔اس ایونٹ کامقصد لوگوں تک معلومات فراہم کرنا ہے۔ یہ جرائم ہر جگہ موجود ہیں۔اسے سے معاشرے میں خواتین کوتحفظ فراہم کیاجاسکا ہے۔خواتین پرتشدد کی روک تھام کیلئے تمام فورم پر کردار ادا کرینگے۔خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے تمام سٹیک ہولڈر،پالیسی ساز اداروں سمیت ہرفرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔کم آمدن والے علاقوں میں ایسے کیسز زیادہ رونما ہوتے ہیں۔آزادکشمیر میں خواتین کے لئے محفوظ ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں
0