0

پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے انٹر پارٹی انتخابات، چوہدری یاسین صدر، فیصل راٹھور جنرل سیکرٹری منتخب

اسلام آباد (پرل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے انتخابات مکمل پارٹی دستور کے مطابق انتخابی عمل کے زریعے صدر کیلئے چوہدری محمد یٰسین جنرل سیکرٹری کے لیے راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور سیکرٹری مالیات تصدق گردیزی سیکرٹری اطلاعات کے لیے سردار جاوید ایوب بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے الیکشن بورڈ تشکیل دیا الیکشن بورڈ کے چیئرمین و کنونیر سابق وزیر سردار عابد حسین عابد ممبران میں علی نقوی اور پرویز اکبر ایڈووکیٹ شاملِ تھے بورڈ نے الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن کے لیے آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ کے فیصلہ کی روشنی میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عہدے داران کا انتخاب مکمل کر لیا جس میں چوہدری محمد یٰسین بلامقابلہ صدر راجہ فیصل ممتاز راٹھور جنر ل سیکرٹری اور سردار جاوید ایوب ر سیکرٹری اطلاعات جبکہ ر سیکرٹری مالیات تصدق گردیزی منتخب ہو گئے اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی گذشتہ روز ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس منعقدہ سینڑل سکریٹریٹ پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد نے بھی منتخب عہدیداران کی توثیق کر دی چیرمین الیکشن بورڈ و کنونیر سردار عابد حسین عابد نے بلا مقابلہ ہونے والے عہداران کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا اس سلسلہ میں الیکشن بورڈ نے 22 نومبر کو شیڈول جاری کر دیا جس کی روشنی میں 2اور 3دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے تھے پاکستان پیپلز پارٹی کے دستور کے مطابق چار عہدوں پر الیکشن ہونے تھے اس دوران شیڈول کے مطابق صرف چار کاغزات جمع ہوئے جس کی روشنی میں الیکشن بورڈ نے مذکورہ عہدے داران کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں