0

بنجونسہ ،عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ

بنجونسہ(نمائندہ خصوصی) بنجونسہ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام آٹاسبسڈی کی بحالی اور بجلی بلات میں اضافہ کے خلاف منگل کے روز سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر سیاہ جھنڈے اٹھارکھے گئے تھے ،اس وقت احتجاج کیا گیا جب سابق صدر ووزیر اعظم آزادکشمیر حاجی یعقوب خان ایک قومی منصوبہ کا افتتاح کرنے جارہے تھے مقررین نے حاجی یعقوب پر آٹا سبسڈی ختم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حاجی یعقوب نے عوام سے دووقت کا نوالہ چھینا جس پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے انھوں نے کہا کہ عوامی مطالبات کے حل تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے مقررین نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھنا فرض سمجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں