0

آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف کا معاملہ

مظفرآباد(صباح نیوز) قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر میں قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد کی جانب سے ایوان میں پیش کردہ توجہ دلاو نوٹس پر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف نہ ملنے اور یونیورسٹی سے متعلقہ دیگر انتظامی و مالی امور پر ایوان کی ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی کے چیئرمین ظفر اقبال ملک وزیر ہائر ایجوکیشن ہونگے، قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد سمیت وزیر قانون و پارلمانی امور میاں عبدالوحید، وزیر پاور ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید، وزیر حکومت کوثر تقدیس گیلانی، ایم ایل اے حسن ابراہیم خان ممبران ہونگے، کمیٹی یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف نہ ملنے کے اسباب و یونیورسٹی سے متعلقہ جملہ امور کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ اندر 15 ایام ایوان میں پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں