مظفرآباد(پرل نیوز)فوڈ اتھارٹی آزادکشمیر نے مضر صحت کوکنگ آئل، گھی اور دیگر فوڑ آئیٹمز پر پابندی اور تلف کرنے کے حوالہ سے حکم نامہ جاری کر دیا،سویا سپریم گھی آئل اپنی ساکھ برقرار رکھنے میں کامیاب جبکہ 20 گھی آئل کمپنیاں اور 22 فوڈ آئٹمز جن میں مصالحہ جات، سلانٹی، پاپڑ شامل ہیں پر سختی سے پابندی عائد کرتے ہویتلف کرنیکے بھی احکامات صادر کر دیے گئے، میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کو ارسال کردہ نمونہ جات کی موصولہ رپورٹس کی روشنی میں 22 سنیکس(سلانٹی،پاپڑ) پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ 20 گھی آئل جن میں گلشن کوکنگ آئل، پھول بناسپتی اور عائشہ کوکنگ آئل،فوجی گھی آئل و دیگر شامل ہیں پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان آئیٹمز کو تلف کرنے کے بھی احکامات صادر کردیے گیے ہیں، آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر ڈائریکٹریٹ جنرل خوراک فوڈ اتھارٹی ڈسٹرکٹ کمپلیکس مظفرآباد کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ایک مکتوب تحریر کیا گیا، جس میں ان سے رائے اور رہنمائی طلب کی گئی، مکتوب کی روشنی میں گھی اور کوکنگ آئلز کے مختلف برانڈز اور دیگر فوڈ آئٹم برانڈز جو انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار پائے ہیں کہ نسبت اندرون آزاد کشمیر ترسیل خرید و فروخت کے سلسلہ میں آزاد جموں کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت یہ آئٹمز سیفٹی پیرامیٹرز پر ناکام پائے گئے، لہذا ان آئٹمز کو مارکیٹ سے تلف کیے جانے اور ان کی ترسیل و خرید و فروخت پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی، دوسری جانب آزاد کشمیر بھر میں سویا سپریم گھی آئل ایک بار پھر اپنی ساکھ منوانے میں کامیاب رہا ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت ڈائریکٹریٹ جنرل خوراک فوڈ اتھارٹی آزاد کشمیر نے بھی سویا سپریم گھی آئل پر بھرپور عوامی اعتماد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
0