راولاکوٹ (پی آئی ڈی) ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات پونچھ ڈویژن سعد اللہ خان بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے ویژن اور حکومت آزادکشمیر کی پالیسوں کے مطابق پونچھ ڈویژن میں تعلقات عامہ کے حوالے کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرینگے وزیر اعظم کی جانب سے فیلڈ ورک کرنے والے افسران کی گاڑیوں کی حالت زار کانوٹس لیناقابل ستائش اقدام ہے پونچھ میں شعبہ اشتہارات کواحسن طریقے سے چلایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اشتہارات جاری کرنے کا اختیار پونچھ کوبھی دے کر ڈویژن کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ہے۔ہم قومی وریاستی اخبارات میں اشتہارات جاری کرنے کے طریقے کو مزید بہتر کررہے ہیں اور اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کررہے ہیں ہم صحافی برادری کے مسائل سے آگاہ ہیں اوران کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ہم پونچھ ڈویژن میں تعلقات عامہ کے افسران و ملازمین کے مسائل حل کروائیں گے اور ان کیلئے پیشہ ورانہ تربیت کا اہتمام کریں گے محکمہ اطلاعات کی ترقی اور مثبت تاثر اجاگر کرنے میں ہماری فلاح ہے۔ وہ ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ پونچھ راولاکوٹ میں منعقدہ ڈویژنل وڈسٹرکٹ افسران کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر باغ محمد پرویزخان،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسیر پلندری ناصر محمود،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پونچھ راولاکوٹ دانیال احمد اور ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین شریک تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسران نے اپنے اضلاع میں سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال،سوشل ڈیجیٹل وپرنٹ میڈیا مانیٹرنگ،صحافی برادری کے معاملات،حکومتی اشتہارات اور حکومتی خبروں کے حوالے سے اپنی کارکردگی سے ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات کو آگاہ کیا اور بہتری کیلئے تجاویز دیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسران و ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کے مسائل سنے اور ہدایات جاری کیں۔اجلاس کے اختتام پر ریاستی استحکام وترقی اور محکمہ اطلاعات کی فلاح وبہبود کیلئے دعا کی گئی۔
0